DIG Operations Lahore (@digopslahore) header
DIG Operations Lahore (@digopslahore) profile picture

This is the Official Twitter Account of Deputy Inspector General of Police Operations, Lahore.

Lahore
Joined January 2020
Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)Photo by DIG Operations Lahore (@digopslahore)
DIG Operations Lahore retweeted
سرگودھا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا مشترکہ آپریشن بدنام زمانہ اشتہاری انعام ونیس عرف نامو اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا ہلاک آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کی مشترکہ پریس کانفرنس #PunjabPolice #CTDSafety
9
122
1
97
4,289
DIG Operations Lahore retweeted
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیچ کی اختتامی تقریب، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے 96 طلبا و طالبات نے پروگرام میں حصہ لیا اور سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی سمیت مختلف برانچز میں 5 ہفتوں کی انٹرن شپ مکمل کی۔ انٹرن شپ کے دوران طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ، پیشہ ورانہ امور اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ تعلیم و تحقیق کے فروغ اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایسے پروگرام جاری رکھے جائیں گے، آئی جی پنجاب عبدالکریم #PunjabPolice #Internship #Ceremony #BuildingForBetter
2
35
1
46
6,876
DIG Operations Lahore retweeted
"سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا" حقیقی امن عوام اور پولیس کے باہمی اعتماد سے ہی ممکن ہے۔ یومِ اقبال پر آئیے سچائی، شجاعت اور انصاف کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ایک مثال قائم کریں۔ #digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب #اقبال
🤖 Made with AI
1
498
DIG Operations Lahore retweeted
آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل: پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت، بدسلوکی یا بدعنوانی کی فوری اطلاع کے لیے 1787 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ #PunjabPolice #1787HelpLine #PublicService
9
97
1
114
9,403
DIG Operations Lahore retweeted
🚨 لاہور مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا انجام: مزنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا! لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزم نے سکوٹی پر سفر کرنے والی لڑکی کو ٹکر مار کر روکا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے لڑکی کے چہرے اور ناک پر زخم آئے اور اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی متاثر ہوا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ہے۔ #Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر – at Punjab, Pakistan
226
199
57
920
154,623
DIG Operations Lahore retweeted
سگریٹ کا دھواں روکا تو تشدد کی آگ بھڑک اٹھی، چوہنگ پولیس کی کارروائی، پٹرول پمپ ورکر پر تشدد اور سنگین دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار۔ حفاظتی ایس او پیز کے تحت سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا، دورانِ گرفتاری مزاحمت کرنے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ #Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر
306
660
61
2,738
75,727
DIG Operations Lahore retweeted
👮‍♂️ Volunteer In Police Internship Program The Volunteer In Police Internship Program is a specially designed awareness internship for both female and male students, aimed at educating youth about harassment prevention, community policing, and various aspects of modern policing.
1
3
8
569
DIG Operations Lahore retweeted
شہید سب انسپکٹر عدیل معصومیہ قبرستان میں سپردِ خاک | ڈی آئی جی آپریشنز کی نمازِ جنازہ میں شرکت فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید سب انسپکٹر عدیل کو بند روڈ کے معصومیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز، پولیس افسران، اہم شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا: "ہم شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہید سب انسپکٹر عدیل ایک فرض شناس، بہادر اور پیشہ ور افسر تھے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور عزم سے نبھائیں۔ انہوں نے جان کا نذرانہ پیش کر کے پولیس فورس کا سر بلند کیا ہے۔ پولیس شہداء محکمہ اور قوم کا فخر ہیں، ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔" #digoperations #Lahore #police #punjab #لاہور #پنجاب #پولیس – at Punjab, Pakistan
5
1
44
2,938
DIG Operations Lahore retweeted
آزادی ایک عظیم نعمت ہے، اور اس کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ 🇵🇰 | یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ | تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک! | پاکستان پائندہ باد! #digoperations #Lahore #police #punjab #لاہور #پولیس #پنجاب
5
14
6,756
DIG Operations Lahore retweeted
مناواں میں مبینہ اغواء کا ڈراپ سین، مغوی نے خود ہی اغواء کا ڈرامہ رچایا مناواں پولیس نے مبینہ اغواء کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو فیصل آباد سے تلاش کر لیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اغواء کا پورا واقعہ خود ساختہ تھا۔ مغوی نے سسرال والوں سے 15 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لیے اپنے اغواء کا منصوبہ بنایا اور مبینہ اغواء کی ویڈیوز بھی اپنی اہلیہ کو بھجوائیں۔ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ #Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر
4
1
14
3,022
DIG Operations Lahore retweeted
معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم مانگا منڈی پولیس نے 24 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قصور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ مقدمہ درج۔ #Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر – at Punjab, Pakistan
3
3
1
22
4,969
DIG Operations Lahore retweeted
کچہری بخشی خانہ سے دو روز قبل فرار ہونے والے چاروں ملزمان کو لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ باقی تین ملزمان کو مربوط سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔ #Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #لاہور #lahore #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر
2
8
1,147
DIG Operations Lahore retweeted
کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہسپتال کا ہنگامی دورہ کر کے زخمی بچوں کی ... 1/2 #digoperations #lahore #police #لاہور پولیس – at Punjab, Pakistan
1
5
10
3,898
DIG Operations Lahore retweeted
2/2 عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔ پولیس نے واقعے پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ – at Punjab, Pakistan
1
2
1
440
DIG Operations Lahore retweeted
کاہنہ میں عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ؛ امدادی کارروائیاں جاری، 2 افراد زیرِ حراست کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔1/3 #DIGOperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore
3
4
2
8
4,383
DIG Operations Lahore retweeted
پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں جبکہ ابتدائی کارروائی کے تحت مالک مکان سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا: "ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 2/3
1
2
3
465
DIG Operations Lahore retweeted
واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔" 3/3
1
2
2
443
DIG Operations Lahore retweeted
فضاؤں میں کڑی نظر، زمین پر مستعد جوان۔ 🦅👮‍♂️ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ڈیوٹی پر موجود ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے.. 1/2 #digoperations #lahore #police #9muharram #لاہور #پولیس – at Punjab, Pakistan
3
2
15
1,692
DIG Operations Lahore retweeted
2/2 ڈرونز کے ذریعے جدید فضائی نگرانی اور گلیوں میں ہمارے جوانوں کا الرٹ گشت، ہم آپ کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ – at Punjab, Pakistan
1
201
DIG Operations Lahore retweeted
محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ایک بڑی اور جامع مشق ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اگر آپ کو ایسی کوئی بھی پوسٹ یا چیز نظر آئے جس سے نقصِ امن کا خطرہ ہو تو فوراً پولیس کو مطلع کریں یا 15 پر رابطہ کریں۔ بہت سی سازشیں دشمن ممالک کی طرف سے کی جا رہی ہوتی ہیں جس کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا ہے۔ اس وقت یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب مل جل کر تمام مسالک، تمام مکاتبِ فکر ایک یونٹ بن کر کام کریں۔ ہماری سائبر پٹرولنگ یونٹس 24/7 فعال ہیں۔" ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران @digopslahore @OfficialDPRPP @PSCAsafecitites @MaryamNSharif
3
56
58
2,148