سُنا ہے مَیں نے، غلامی سے اُمتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذّتِ نمود میں ہے!
شرح
اس نظم میں اقبال ایک فلسطینی عرب کو مخاطب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تیری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں۔ پھر آخری شعر میں اصل نسخہ بتاتے ہیں کہ قوموں کی غلامی سے نجات خودی کی پرورش اور لذتِ نمود میں ہے۔
لذتِ نمود سے مراد اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا شوق ہے، اپنی پہچان کو دنیا کے سامنے لانے کا حوصلہ۔ اقبال سیاسی مسئلے کا حل بھی باطن سے شروع کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک غلامی پہلے ذہن میں اترتی ہے اور آزادی بھی پہلے ذہن میں پیدا ہوتی ہے۔ سنا ہے میں نے کا انداز بات کو دعوے کے بجائے نرم نصیحت بنا دیتا ہے۔
کتاب: ضربِ کلیم | منظومات، حصّہ: سیاسیاتِ مشرق و مغرب | نظم: فلسطینی عرب سے
78
جب کبھی حیات کے تاریک راستوں اور فضا کی اُداسیوں سے دلِ مضطر پر ملال کی گھٹا چھانے لگے، اور روح اپنے ہی بوجھ تلے سسکنے لگے، تو سمجھ جائیے کہ یہ خالقِ ازل کی جانب سے ایک خاص عنایت اور پردہ نشین اِشارہ ہے۔ جو دل کو ایک ایسے شفاء بخش مرہم کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے جو تمام غموں کا مداوا ہے۔
ایسے میں جب زبان پر ذکرِ مصطفیٰ(صَلَّى اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَاٰلِهٖ وَبَارَكَ وَسَلَّمۡ)جاری ہوتا ہے، تو قلبِ حزیں کی کائنات میں اُجالے اُترنے لگتے ہیں، تاریک راہیں منور ہوتی ہیں اور دل کا بوجھ یوں کافور ہو جاتا ہے جیسے صبحدم کی ہلکی ہوا سے جھلسے ہوئے پتے تروتازہ ہو جائیں۔
آئیے، اس بابرکت ساعت کو غنیمت جانتے ہوئے، اپنے قلوب کو درود و برکت و سلام کے نور سے نہلا دیں:
اَللّٰهُمَّ صَلِ وَسَلِمۡ وَبَارِكۡ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدۡ 💚
یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے
یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے یہ رُکے اگر
یہ رُکےاگر تو نشاں ملے— یہ نشاں ملے
کہ جو فاصلوں کی صلیب ہے
یہ گڑی ہوئی ہے کہاں کہاں!
مرے آسماں سے کدھر گئی ترے التفات کی کہکشاں
مرے بے خبر، مرے بے نشاں
یہ رُکے اگر تو پتہ چلے
میں تھا کس نگر، تو رہا کہاں
کہ زماں مکاں کی یہ وسعتیں
تجھے دیکھنے کو ترس گئیں
(وہ مرے نصیب کی بارشیں
کسی اور چھت پہ برس گئیں)
مرے چار سُو ہے غبارِ جاں، وہ فشارِ جاں
کہ خبر نہیں مرے ہاتھ کو مرے ہاتھ کی
مرے خواب سے ترے بام تک
تری رہگزر کا تو ذکر کیا
نہیں ضَوفشاں ترا نام تک!
اسی ریگِ دشتِ فراق میں رہے منتظر— ترے منتظر
مرے خواب ، جن کے فشار میں
رہی مرے حال سے بے خبر، تری رہگزر
تری رہگزر کہ جو نقش ہے مرے ہاتھ پر
مگر اس بلا کی ہے تیرگی
کہ خبر نہیں مرے ہاتھ کو مرے ہاتھ کی
مری آرزو کہ ہے بے کراں
مری زندگی کہ ہے مختصر
یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے یہ رُکے اگر—!
امجد اسلام امجد
1
5
267
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بڑے بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا غالبؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود بہ خود چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوا
اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے
ہم بھی غالبؔ کی طرح کوچۂ جاناں سے اسدؔ
نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسدؔ اعوان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوچۂ جاناں سے ذیشانؔ نکل کر بھی یوں
دل کے ویرانے میں اک درد بسائے رکھا
چند احباب اسدؔ سے بھی سنبھالے نہ گئے
ہم نے ہر حال میں رشتہ تو نبھائے رکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذیشانؔ امیر سلیمی ۔۔۔۔۔۔۔۔
174











