Sami Marwat (@itsSamiJUI) header
Sami Marwat (@itsSamiJUI) profile picture

Member OF TeamJUIKP #TeamTwitterJUI I https://teapawt.org/t.co/5JsVGxJHy2 | #TeamJUIKPK I #SM_Editz | Team Twitter @JuipakOfficial I Follower of @MoulanaOfficial I

Joined February 2026
Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)Photo by Sami Marwat (@itsSamiJUI)
Sami Marwat retweeted
اینکر پرسن محترمہ سوزین جہان خان صاحبہ کے ساتھ ٹی وی چینل 365 پر پروگرام فیکٹ میٹرز میں #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
62
5
92
1,323
Sami Marwat retweeted
مولانا صاحب لاہور میں اسی گھر میں ہیں۔ جس گھر میں تقریبا پچھلے 10 سال سے ا کر لاہور میں ٹھہرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے بڑے حضرات بھی کافی دفعہ اسی گھر میں مولانا صاحب کے پاس ا کر مل چکے ہیں۔گھر کے باہر جو وردی میں موجود لوگ تھے وہ چلے گئے ہیں اور سفید کپڑوں والے ابھی بھی باہر موجود ہیں۔ سرگودھا میں جلسہ کی پاداش میں سرگودھا ڈویژن کی جماعت پر ایک ظلم کا پہاڑ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔سرگودھا کی جماعت کے امیر کے بیرسٹر بیٹے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ابھی تھوڑی دیر پہلے ڈیرہ غازی خان ضلع کے امیر کے بیٹے کو پولیس والوں نے گرفتار کر لیا ہے اور یہ سارا کام سفید کپڑے والے پولیس والے کر رہے ہیں۔ سرگودھا ڈویژن میں خوشاب میانوالی بھکر کہ اضلاع میں بھی میرے جماعت کے ضلعی ذمہ داران کو اٹھایا گیا ہے اور ان اضلاع کی تحصیلوں کے ذمہ داران کو بھی اٹھایا گیا ہے۔پتہ نہیں یہ ایک جلسے سے اتنا کیوں خوفزدہ ہے اور پورے پنجاب میں ایک اور موومنٹ بھی چلائی جا رہی ہے کہ پولیس والے جا رہے ہیں جے یو ائی کے ورکرز کے گھروں پر اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ اپ ہمیں لکھ کر دیں کہ اپ کا جمیعت علماء اسلام پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
6
95
8
195
8,081
Sami Marwat retweeted
27 ویں ترمیم کی ہم نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کے مکمل مخالفت کی تھی ۔ 26ویں ترمیم کے ہم نے 50 پرسنٹ نکات ختم کروائے تھے۔ ایک بات بتا دوں اپ کو 18ویں ترمیم کے وقت ہم نے 1973 سے لے کر اٹھارویں ترمیم سے قبل جتنی بھی اس قسم کی امینڈمنٹس ائین کے اندر ہوئی تھی۔ وہ ہم نے اٹھارویں ترمیم میں سب کی سب ختم کروا دی تھی اور ائین اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا تھا۔اور ساری اس قسم کی چیزیں جو اب کی جا رہی ہیں وہ ساری کی ساری ہم نے اس وقت واپس کروا دی تھی۔یہ سب اس طرح کی چیزیں جو کہ ڈنڈے کے زور پر یا بازو مروڑ کر کروائی جاتی ہیں۔ وہ پھر رہتی نہیں ہے وہ ایک وقت اتا ہے پھر یہ ساری کی ساری واپس ہو جاتی ہیں۔ ملک کے حالات اس وقت انتہائی تگرگوں ہیں۔ملک کی معاشی حالت اس وقت انتہائی تگرگوں ہیں۔ملکی حالات ایسے نہیں ہیں کہ اپ نئے صوبے بنائیں اور ان سب نئے صوبوں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اپ پیسہ کہاں سے لے کر ائیں گے۔معیشت اپ کی پہلے ٹھیک نہیں ہے ملک ائی ایم ایف کی خیرات پر چل رہا ہے۔پھر ان نئے صوبوں کے اخراجات کا بوجھ بھی اپ عوام پر ڈالیں گے۔عوام کی حالت تو پہلے ہی بہت خراب ہے۔عوام غربت کے ہاتھوں مر رہی ہے ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ نئے صوبوں کی اڑ میں این ایف سی ایوارڈ میں حصہ مانگنے کی بات ہو رہی ہوگی۔اس ملک میں سامنے دکھایا کچھ اور جاتا ہے۔ ڈرایا کسی اور کے لیے جاتا ہے اور کروایا کچھ اور جاتا ہے۔ اور اس کے پیچھے معاملات کچھ اور چل رہے ہوتے ہیں۔ میں اپ کو بتا دوں اس ملک میں نئے صوبے بنانا اتنا اسان نہیں ہے ۔ نئے صوبےنہ بنانے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں موجود ہے اور اگر اپ وہاں نئے صوبے بنانے کی کوشش کریں گے۔ تو پھر وہاں کے حالات اپ کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔
2
61
6
94
1,749
Sami Marwat retweeted
مولانا فضل الرحمن صاحب پاکستان کے شہری ہیں۔ایک بہت بڑی سیاسی اور مذہبی پارٹی کے وہ لیڈر ہیں پارلیمنٹ میں اس وقت وہ ایم این اے ہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کا نام مانا جاتا ہے۔اس ملک کے وہ بڑے عہدوں پر رہے ہیں۔45 لاکھ لوگ ان کی پارٹی کے الیکشن کمیشن اف پاکستان میں رجسٹر ہیں۔اب اتنی بڑی شخصیت کی سیکورٹی کرنے کی ذمہ داری تو گورنمنٹ کی بنتی ہےگورنمنٹ کیوں نہیں ان کو سیکیورٹی دیتی۔میری اپ کے پروگرام کے ذریعے یہ گزارش ہے کہ مولانا صاحب کی سکیورٹی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ الحمدللہ ہمارے ساتھی سیکیورٹی کا بندوبست کرتے ہیں ۔ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہوتا ۔لیکن ان کا اپنا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور اس کے تحت وہ مولانا صاحب کی اور جلسہ گاہ کی حفاظت کرتے ہیں ۔لیکن یہ ذمہ داری حکومت کی ہے۔ حکومت کیوں نہیں اپنی ذمہ داری اٹھاتی ۔اگر خدانخواستہ کوئی واقعہ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔
65
3
117
1,590
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔ میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔ #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
6
8
239
الحمدللہ!!! بوجہ ہاوس اریسٹ مولانا فضل الرحمن صاحب کا ویڈیو بیان لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں جاری
35
544
31
1,652
32,911
حیدرآباد بار ایسوسی ایشن نے مولانا فضل الرحمان کو ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کیلئے مدعو کرلیا۔
5
5
36
مولانا کے اریسٹ کرنے سے مولانا کے اُٹھائے گئے سوالات تو اریسٹ نہیں ہوئے ۔ #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
1
5
51
مولانا صاحب کیخلاف بھنوڈے اقدامات ناقابل برداشت ہیں ۔ حکمرانو ہوش کے ناخن لو ۔ #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
27
447
29
838
12,291
ان شاءاللہ ان کی سازشیں بے نقاب ہوں گی، جمعیت علماء اسلام کا ہر ایک کارکن استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے، جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمن صاحب کا فیس بک پر لائیو خطاب(لاہور)
10
118
11
564
5,318
Sami Marwat retweeted
ایک جرنیل جو ریٹائرمنٹ کے بعد باہر ملک کسی جزیرے میں زندگی گزارے گا، اس ملک کا مالک نہیں ہوسکتا۔۔ یہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہیں۔۔۔ #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
8
153
4
316
2,972
ایک پرامن شہری کو ریاستی رکاوٹوں ہے ذریعے ایک دانشوروں کے پروگرام میں جانے سے روکا جارہا ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب #وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
2
21
19
87
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔ ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔ ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔ وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔ ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔ 26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔ لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔ میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔ ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔ آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔ ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔ جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
523
1,537
155
4,207
137,572
Sami Marwat retweeted
جب مریم نواز کے ہوٹل کے بیڈروم کا دروازہ رات تین بجے توڑا گیا تو وہ اپنے شوہر کے ہمراہ نوازسریف نہیں مولانا فضل الرحمان کے در پہ پہنچی تھی کیونکہ انھیں والد اور خاندان کے بجائے مولانا صاحب کی سفید داڑھی میں وہ سردار نظر آیا جس کی پناہ میں وہ خود کو محفوظ تصور کررہی تھی ۔ مگر آج وہی مریم نواز حکمران ہے اور وہی بوڑھا سردار اسکے شہر میں آیا ہے اور جانتے ہو مریم نواز نے کیا کیا ؟ پولیس بھیج کر اس بوڑھے سردار کا گھیراو کر لیا ہے جس کی پناہ میں کبھی وہ خود کو باپ کی آغوش جتنا محفوظ سمجھ رہی تھی ۔ ظرف کی بات ہے کوئی ایک چھوٹے سے صوبے کی دو سال کی کٹھ پتلی حکمرانی کے لئے اس سفید ریش کو بھول جاتے جو انکے سر پہ چادر رکھا کرتے تھے جبکہ کچھ درویش ایسے بھی تھے جنہوں نے ایک مہمان کے لئے پوری ریاست کی وہ حکمرانی چھوڑ دی جہاں انکی کہی ہوئی بات آئین بھی تھی دستور بھی تھا۔۔ پشتو بھی تھی ۔ سمجھ نہیں آرہا یہ ڈی این اے کا فرق ہے یا سکول اور مدرسے کی تربیت کا ؟ فضل خان بڑیچ ۔۔ @fazalbarech44 @MaryamNSharif
6
58
1
92
1,377
Sami Marwat retweeted
یہ سارا جو سلسلہ شروع ہوا ہے یہ پہلے حکومت کی طرف سے شروع ہوا ہے ہماری طرف سے شروع نہیں ہوا مولانا صاحب نے تو کچھ ائینی سوالات اٹھائے تھے بجائے ان سوالات کا جواب دینے کے اس کی اڑ میں انہوں نے پولیٹیکل وکٹمائزیشن کا سلسلہ شروع کر دیا ۔اور یہ پولیٹیکل وکٹمائزیشن میاں نواز شریف صاحب کے ساتھ بھی ہوئی ہے محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ساتھ بھی ہوئی ہیں اور زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہوئی ہے جو اب ہم بھگت رہے ہیں اور پی ٹی ائی والے بھی بھگت رہے ہیں۔ دیکھیں یہ ہر مہینے مولانا صاحب کو ایک سیکیورٹی تھریٹ لیٹر جاری کر دیتے ہیں۔اسی طرح مولانا اسعد محمود صاحب کو بھی سکیورٹی تھریٹ لیٹر جاری کر دیتے ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے مولانا صاحب کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود خیبر پختون خواہ میں اغوا ہوتے ہوئے بچیں۔ان حالات میں حکومت نے ہم سے سیکیورٹی واپس لے کر یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایسا بھی کر سکتے ہیں اور اپ کہہ سکتی ہیں کہ یہ بھی ایک پولیٹیکل وکٹمائزیشن کی ہی شکل ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اس ملک کے ایک عظیم سیاسی اور مذہبی لیڈر ہیں۔ اور جناب میاں نواز شریف صاحب۔جناب میاں شہباز شریف صاحب اور جناب محترم اصف علی زرداری صاحب پی ڈی ایم میں ان کی قیادت میں کام کر چکے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ جو پیغام ہمیں دیا جا رہا ہے اس کے پیچھے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ہو سکتے ہیں۔ان دونوں پارٹیوں نے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور یہ ہمارے ساتھ اتنا اگے نہیں جا سکتی۔
2
101
8
136
2,137
Sami Marwat retweeted
اگر حکومت وقت عوامی ریفرنڈم پر یقین رکھتی ہے تو پھر ایک ریفرنڈم اس سوال پر بھی کروا لیا جائے کہ کیا عوام 2024ء کے انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں؟ اور اگر واقعی عوامی رائے پر بھروسا ہے تو یہ سوال بھی عوام کے سامنے رکھا جائے
7
127
8
310
3,062
مسلم لیگ جیسی پارٹی بھی آج ایک ٹاؤٹ محسن نقوی کی چاپلوسی سے حکومت چلارہی ہے ۔ ایسی ذلیل حکومتوں سے تو وہ اپوزیشن بہتر ہوتا جسمیں آپکے ضمیر پر کوئی نقوی شقوی تھانیداری نہ کرتا #لبیک_مولانا #غلام_فاشسٹ_حکمران #ہم_مولانا_کے_ساتھ_ہیں #شرمناک_سیاسی_انتقام #ناکہ_بندی_نامنظور
3
163
5
284
2,785
Sami Marwat retweeted
آج آپ جن کرسیوں پہ بیٹھے ہوئے ہیں یہ مولانا فضل الرحمان کی دی ہوئی ہے اگر مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے کردار ادا نہ کرتے تو آج آپ حکمران نہ ہوتے کچھ تو شرم کیجئے ۔ بلاول بھٹو ۔ نیز بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے حق میں بھی بات کی یاد رہے مسلم لیگ نمک حرام بھی صوبوں کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کئے ہوئے ہیں ۔ حالات ایسے بن رہے کہ تقریبا تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے نالاں دکھائی دے رہی اب وقت آگیا ہیکہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اسٹیبلشمنٹ کو بیرک تک چھوڑ آئے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے ملک پہ حکومت سیاست دانوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرکے ہی کی ہے سو اب وقت آگیا ہے ایکدوسرے کے خلاف استعمال نہ ہو اگرچہ سیاستدانوں کے بیچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف یکجہتی کی فضا مشرف کے دور میں بھی بنی تھی مگر عمران خان نے استعمال ہوکر یہ فضا خراب کردی تھی اب وہ بھی سدھر گئے ہیں ۔ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ شاید اسٹیبلشمنٹ جان بوجھ کر پیچھے ہٹ رہی کیونکہ رائتہ بہت پھیلا گئے ہیں اب وہ چاہتے سیاستدان انکا پھیلایا ہوا رائتہ سمیٹ لے۔ فضل بڑیچ ۔۔ @fazalbarech44 #مولاناکابیانیہ_بلاول_بولیں #جےیوآئی_سندھ_احتجاج #معدنیات_عوامی_ملکیت #فاشسٹ_حکومت_پنجاب #26نومبر_سرگودھا_تیارہو
2
28
2
50
1,167
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
205
913
84
2,725
37,930
Sami Marwat retweeted
1
51
6
72
787