زبانِ خلق (@CivilSupermacy) header
زبانِ خلق (@CivilSupermacy) profile picture

Old Ravian, Human Rights Activist, Pakistan 🇵🇰 My Love, RTs Not Endorsements, Only Personal Opinion

Lahore, Islamabad
Joined February 2019
Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)Photo by زبانِ خلق (@CivilSupermacy)
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والی دہشت گردی میں اپنے سینے پر پہلی گولی کھانے والے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ افٹخار حسین شہید کو بھی یاد رکھیے گا جو اپنے سوگواران میں عمر رسیدہ والدین ایک بیوہ اور پانچ بچوں کو ملک کے لیے یتیم چھوڑ گیا۔ إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون
271
1,972
120
6,937
انسان کی فطرت ہے کہ وہ اکثر ان نعمتوں، رشتوں اور لمحوں کی قدر نہیں کرتا جو اسے آج میسر ہیں، اور انہیں کل پر چھوڑ دیتا ہے۔ یاد رکھیں! ہر کام کے لیے کل کا انتظار مت کریں۔ اپنے ارادوں کو عمل میں بدلنے کا حوصلہ پیدا کریں، اپنوں کو وقت دیں، محبت کا اظہار کریں، رشتوں کو سنبھالیں اور جو اچھا کام آج ہو سکتا ہے، اسے کل پر مت چھوڑیں۔ کیونکہ ضروری نہیں کہ کل حالات آج جیسے ہوں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں وہ کل آپ کے درمیان ہوں، یا آپ کو زندگی ایک اور موقع دے۔ زندگی کسی کی منتظر نہیں رہتی، وقت کسی کے لیے نہیں رکتا اور کل کسی کے لیے بھی یقینی نہیں۔ ذرا سوچیے! اگر آپ کا کل کبھی آیا ہی نہیں تو؟ اس لیے آج کو جی بھر کر جیئیں، آج محبت بانٹیں، آج اپنے خوابوں کے لیے قدم اٹھائیں، کیونکہ زندگی کا اصل موقع یہی لمحہ ہے۔
4
28
371
صدر زردای سیاست کے انتہائی شاندار کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بہتر مشاورت کی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مشورہ دینے والا اور سننے والا، دونوں کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ۔
عاصمہ شیرازی:👈 میری اطلاعات کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعظم سے لاہور میں ملاقات کے دوران عمران خان کے معاملے پر بات کی ہے کہ انہیں جیل میں رکھنے کا کیا فائدہ ہوا ہے۔۔ پلوشہ خان: 👈مجھے اس بات کا علم تو نہیں مگر پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ وہ وقت آنے پر ہمیشہ وہی بات کرتی ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو۔ صدر زرداری ہمیشہ صلح جوئی اور مفاہمت کی بات کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بھی ری سیٹ کی جو بات کی تھی اس کا مطلب بھی یہی تھا کہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کیا فائدہ، ری سیٹ کریں، عوام کا سوچیں۔ @PalwashaKhan18 #FaislaAapKa TEAM | Hum News
1
11
895
زبانِ خلق retweeted
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے...! سالک حسین نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سالک حسین کو جواب دیا اور ان کو ثبوت پیش کرنے کا کہا،مگر موصوف کے پاس ثبوت نہیں ہیں اب راہ فرار اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔ سالک صاحب سو مرتبہ نوٹس بھیجیں مگر کرپشن کے الزامات کا جواب بھی دیں ثبوت بھی پیش کریں!
Further, I have also sent through my legal counsel two legal notices for defamation. One to Mrs. Maryam Nawaz Sharif and the other one to Mrs. Azma Zahid Bukhari. اس کے علاوہ، میں نے اپنے وکیل کے توسط سے ہتکِ عزت کے دو قانونی نوٹس بھی بھجوائے ہیں، جن میں سے ایک محترمہ مریم نواز شریف اور دوسرا محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کو بھجوایا گیا ہے۔
1
43
1
125
2,568
زبانِ خلق retweeted
ہر گزرتے دن ثابت ہوتا ہے کہ دو قومی نظریہ درست تھا، درست ہے
یہ چھوٹا کتا۔۔کل کو بڑا کتا بنے گا۔ ان کا ظرف دیکھیں ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور یہ کم ظرف پہنچے۔ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے 337 رنز بنائے جس کو انہوں نے 50 اوور کی آخری گیند پر 9 کھلاڑی آوٹ کروا کر پورا کیا۔اتنا اچھا میچ ہوا لیکن اس کم ظرف کی "کتا گیری"دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔
7
9
61
2,904
زبانِ خلق retweeted
اشتر اوصاف، سابق اٹارنی جنرل پاکستان 👇👇👇 عمران خان کے خط کا ایک عدالتی پہلو ہے اور دوسرا جیل انتظامیہ کا۔ جیل انتظامیہ کو عدالتی احکامات کی ضرورت نہیں۔۔ جیل سپرانٹنڈنٹ چاہیں تو کسی بھی وقت عمران خان کا فوری چیک اپ کروا سکتے ہیں۔ عمران خان کو جو بھی طبی مسائل ہیں وہ ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔ نواز شریف کے معاملے پر عدالتوں کو مطمئن کیا گیا تھا کہ معاملات کیا ہیں۔ عمران خان کے وکلاء بہت اچھے ہیں مگر ان کا اپنا طریقہ ہے کام کرنے کا۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
4
5
1
19
3,515
اے اللہ! آسانی فرما، پھر آسانی فرما، پھر آسانی فرما، پھر آسانی فرما، اور پھر اس دل (جان) کو سکون عطا فرما جس کے حال سے تیرے سوا کوئی واقف نہیں۔
6
21
74
658
یہ انتہائی شرمناک ہے اور متعلقہ ادارے کا سخت نوٹس لینا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ کالی بھیڑیں این سی سی آئی اے کو بدنام کرنے کے لیے ایسی قابل مذمت حرکت میں ملوث ہوں ۔ @NCCIAOFFICIAL
ابھی کچھ دیر پہلے دو بندے ہمارے گاؤں والے گھر آئے جو سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پہ تھے. اور انہوں نے اپنا نام نہیں بتایا مگر یہ کہا کہ ہم NCCIA سے ہیں. گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور ان بندوں کی تصاویر لے سکتا. CCTV فوٹیج میں دیکھا سکتا ہے سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل ہے ایک نے چہرہ ڈھانپا ہوا تھا دوسرے کا چہرہ تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے. انہوں نے آ کر سب سے پہلے میرے مرحوم والد کا پوچھا اور اسکے بعد دوسرے بھائی کے گھر جا کے میری فیملی کی عورتوں کو دھمکایا اور کہا کہ آپکا لڑکا جس کا نام ( من مستم) اور اصل نام عبدالله ہے وہ ٹویٹر پہ بہت اچھلتا ہے ہم اسلئے آئے ہیں کہ آپ اسکو بولیں چپ کر جائے ورنہ ہم ایسا چُپ کروائیں گے کہ وہ پھر کبھی بولے گا نہیں. مجھے ٹویٹر پہ 8 سال ہوگئے ہیں ہم نے کبھی ریاست مخالف کوئی ایک لفظ بھی نہیں بولا. اپ گواہ ہیں جنگ کے دنوں میں جب ایک جماعت کے لوگ افواج کے خلاف رہے تھے ہم راتوں کو جاگ جاگ کر دعائیں کر رہے تھے لکھ رہے تھے. میری 31 سالہ زندگی میں مجھ پہ کوئی جھوٹی FIR بھی نہیں ہے نا آج تک پولیس اسٹیشن گیا ہوں نا میرا کسی بھی قسم کوئی کرئمنل ریکارڈ ہے. میں مزدور بندہ ہوں میں اپنی جیب سے 175000 کا ٹکٹ خرید کر پاکستان آیا تھا نواز شریف کو ووٹ ڈالنے. اسکے باوجود میری فیملی کو دھمکانا اور کہنا کہ اسے چپ کروائیں ورنہ ہم ایسا چپ کروائیں گے وہ کبھی بولے گا نہیں. یہ ریٹرن مل رہا ہے مجھ جیسے نواز شریف کے ورکر کو جو سراسر زیادتی ہے اور بدمعاشی بھی. میری وزیر اعلی @MaryamNSharif سے اور @NCCIAOFFICIAL @OfficialDPRPP سے اپیل ہے کہ اس دھمکیوں کا نوٹس لیا جاے اور مجھے بتایا جاے کہ مجھے اور میری فیملی کو کس غیر قانونی کام پہ یا بولنے پہ ایسی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
1
18
51
894
زبانِ خلق retweeted
القرآن - سورۃ المجادلة: 7 "کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو  اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو۔ خفیہ بات کرنے والے خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ ، جہا ں کہیں بھی وہ ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے"
1
11
39
477
اگر پنجاب کے آڈٹ اعتراضات کو کرپشن قرار دیا جا رہا ہے تو وفاقی وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کی آڈیٹر جنرل رپورٹ 2025-26 میں اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات پر بھی جواب دینا ہوگا۔ اصول سب کے لیے ایک ہونا چاہیے، آڈٹ پیرا کرپشن کا حتمی ثبوت نہیں ہوتا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری صاحبہ
5
6
294
پہلے دوسروں پر سنگین الزامات لگائیں، پھر ثبوت مانگے جائیں تو لیگل نوٹس ملنے پر خود ہی ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیں۔ واہ جناب، کیا خوب منطق ہے! الزام لگاتے وقت نہ عزت کا خیال آیا، نہ ثبوت کی ضرورت محسوس ہوئی۔ یاد رکھیے، عزت کا دعویٰ کرنے سے پہلے اپنے کردار اور الفاظ کا بھی جائزہ لینا پڑتا ہے۔
Further, I have also sent through my legal counsel two legal notices for defamation. One to Mrs. Maryam Nawaz Sharif and the other one to Mrs. Azma Zahid Bukhari. اس کے علاوہ، میں نے اپنے وکیل کے توسط سے ہتکِ عزت کے دو قانونی نوٹس بھی بھجوائے ہیں، جن میں سے ایک محترمہ مریم نواز شریف اور دوسرا محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کو بھجوایا گیا ہے۔
4
5
254
اللہ تعالیٰ کی تدبیر اور وقت پر کامل اعتماد رکھیں۔ صرف وہی بہتر جانتا ہے کہ آپ اتنے طویل عرصے سے اس کیفیت میں کیوں ہیں۔ ممکن ہے کہ دعا کے قبول ہونے میں تاخیر آپ کے لیے اس فوری مراد سے کہیں بہتر ہو جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں۔ بے شک وہی بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
5
23
2
142
1,733
فرمان نبوی ﷺ
3
41
265
1,921
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيد
14
39
1
208
859
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ۞ اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيد
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ۞ اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيد
2
11
1
79
566
السلام علیکم و صبح بخیر۔ زندگی کی ہر مشکل کے ساتھ آسانی کا وعدہ ہمارے رب کا ہے۔ اگر آج کا دن آزمائشوں سے بھرا ہے، تو یقین رکھیے کہ آنے والا کل ضرور معجزوں اور خوشیوں کا ہوگا
17
26
94
665
سورہ البقرہ کی آخری دو آیات کی روحانیت اور دل کی گہرائیوں کو چھونے والے احساس کو اجاگر کرتا ہوا ایک اور وائرل ٹوئیٹ: ​جب دل بوجھ سے تھک جائے، تو سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں... ​یہ آسمان سے اترا ہوا وہ روحانی مرہم ہیں جو عرشِ الٰہی کے نیچے سے تحفتاً ملیں، جو رات کو آپ کی حفاظت کا حصار بنتی ہیں، اور جن کا ہر لفظ روح کو یہ تسلی دیتا ہے: "میرا رب میری استطاعت سے زیادہ مجھ پر بوجھ نہیں ڈالتا"
8
76
2
252
2,843
اے اللہ! اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے سب کے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے تجھ سے مدد مانگتا ہوں کہ میرے تمام معاملات سنوار دے، میری ہر پریشانی دور فرما دے، اور مجھے ایک لمحے کے لیے بھی میرے اپنے نفس کے حوالے نہ کرنا۔
7
23
125
970
زبانِ خلق retweeted
پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سیاسی مقاصد کے تحت کی جا رہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے زیرِ استعمال طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا ایک معمول کا انتظامی اقدام ہے جو اس سے قبل وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے طیاروں کے لیے بھی رائج رہا ہے
پنجاب حکومت نے منٹیننس کے لئے G500 ایئر فورس کے حوالے کیا ہے ناکہ جہاز لیا گیا ہے یہ سب عمل پنجاب حکومت کی درخواست پر ہوا ۔جہاز پنجاب حکومت کے ہی زیر استعمال ہے وزیر اعظم پاکستان کے جہاز بھی ایئر فورس مینٹینس دیکھتی ہے
1
8
40
890
زبانِ خلق retweeted
آپ کے لیے تو صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے! عجیب ہائی جیکرز ہیں جن کی ایک کال پر دھرنے ختم، لانگ مارچ ملتوی اور احتجاج مؤخر ہو جاتے ہیں! پیٹرولیم لیوی میں ایک روپیہ کم نہیں ہوتا، مگر مذاکرات کامیاب قرار پاتے ہیں! نہ قوم کو بتایا جاتا ہے کہ بند کمروں میں کیا طے پایا، نہ اپنے پیش کردہ فارمولے کی تفصیلات سامنے لائی جاتی ہیں۔ لیوی کے خاتمے کے بجائے اسے برقرار رکھنے پر آمادگی، اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق پیٹرول سستا کرنے کے وعدے پر بغلیں بجائی جاتی ہیں، حالانکہ قیمتیں تو ویسے بھی اسی حساب سے کم ہونی تھیں! کمال ہے! فیصلے بھی انہی کے، مذاکرات بھی انہی سے، معاہدے بھی انہی کے ساتھ، مگر اسمبلیاں ناجائز اور حکومت ہائی جیکر! یہ اصولی مؤقف ہے یا اصولوں کا حسبِ ضرورت استعمال؟
دو پہلو ہیں ایک یہ کہ حکومت پر قابض ہیں تو عوامی مسائل کے حوالے سے بات تو انھی سے ہوگی، یہ ایسے ہی ہے جیسے ہائی جیکر سے مذاکرات دوسرے جو آئینی اقدامات آپ نے گنوائے ہیں، ان کا معاملہ مشکوک ہے۔ اسی کے متعلق کہا ہے کہ جب فریق مخالف کےلیے غیرآئینی اقدامات اور چوری کا مال گوارا ہے، تو اپنی باری آنے پر آئین اور اخلاقیات کی بات نہیں کی جا سکتی، بالخصوص وہ لوگ جو اب بھی اسی غصب شدہ مال پر بیٹھے ہیں۔ کوئی اور کرے تو بات دوسری ہے اور وقت کبھی آئے تو ممکن ہے کہ یہ غیرآئینی اقدامات کسی اور ترمیم کے ذریعے واپس لےلیے جائیں
1
5
1
12
881
زبانِ خلق retweeted
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو روزِ اول سے نہایت قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ ان کی علمی حیثیت، سیاسی بصیرت اور دانش پر ہمیشہ اعتماد رہا، مگر نئے صوبوں کے معاملے پر ان کا یہ مؤقف کہ ’’جب عوام خود بولیں گے تو عوامی نمائندوں کی کون سنے گا؟‘‘ میرے لیے شدید مایوسی اور حیرت کا باعث بنا۔ جنابِ والا! نئے صوبوں کی حمایت یا مخالفت ایک الگ بحث ہے۔ آپ کو اپنے مؤقف کا پورا حق حاصل ہے، خواہ وہ آپ کی جماعت کے مؤقف سے مختلف ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن آپ جیسے پڑھے لکھے، صاحبِ فہم اور آئینی معاملات سے واقف شخص سے توقع ہوتی ہے کہ وہ کسی مؤقف کی حمایت میں کم از کم منطق، دلیل اور جمہوری اصولوں کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا۔ آخر یہ کیسی جمہوری منطق ہے کہ عوام کو ان کے اپنے منتخب نمائندوں کے مقابل کھڑا کر دیا جائے؟ عوامی نمائندے کسی دوسرے سیارے سے نہیں آتے، وہ عوام ہی کے ووٹ سے ان کی اجتماعی رائے اور اختیار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جمہوریت کی بنیاد ہی نمائندہ اداروں کی بالادستی ہے۔ ریفرنڈم بلاشبہ ایک تسلیم شدہ جمہوری طریقۂ کار ہے، مگر اس کی آئینی حیثیت، ضرورت اور استعمال کے حالات ہوتے ہیں۔ بعض غیرمعمولی اور پیچیدہ معاملات میں، بالخصوص جب نمائندہ ادارے کسی بنیادی سوال پر فیصلہ نہ کر پا رہے ہوں یا براہِ راست عوامی توثیق ضروری سمجھی جائے، ریفرنڈم کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جب پارلیمان آپ کی بات نہ مانے تو اسے بے اثر کرنے کے لیے عوامی رائے کے نام پر متبادل راستہ تلاش کرنا جمہوریت نہیں، جمہوری اداروں کو بائی پاس کرنے کی سوچ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بالخصوص تیسری دنیا میں آمروں اور غیرجمہوری حکمرانوں نے ریفرنڈم کو بارہا اپنی حکمرانی کے جواز، اقتدار کے تسلسل اور نمائندہ اداروں کی حیثیت کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا۔ پاکستان میں بھی اس کی مثالیں موجود ہیں۔ محض عوام سے براہِ راست سوال پوچھ لینا کسی اقدام کو جمہوری نہیں بنا دیتا۔ جمہوریت صرف اکثریت کا نام نہیں، آئین، اداروں، طریقۂ کار اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کا نام بھی ہے۔ پھر نئے صوبوں کے معاملے میں تو آئین کا آرٹیکل 239 واضح طور پر پارلیمان اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی منظوری کا تقاضا کرتا ہے۔ ریفرنڈم اس آئینی شرط کا متبادل کیسے بن سکتا ہے؟ ملک صاحب! دکھ اس بات کا نہیں کہ آپ نئے صوبوں کے حامی ہیں، دکھ اس بات کا ہے کہ آپ جیسے صاحبِ علم شخص سے ایسی دلیل سننے کو ملی جو نمائندہ جمہوریت کی روح ہی سے متصادم محسوس ہوتی ہے۔ جب وہ لوگ، جن کی دانش پر معاشرہ مان کرتا ہے، خود آئینی اداروں کی اہمیت کو اس انداز میں کم کرنے لگیں تو پہلے ہی کمزور ہوتی جمہوری اقدار اور خیر کی امید کو مزید دھچکا پہنچتا ہے۔ خدارا! پاکستان پر بھی رحم کیجیے اور اپنے علمی، سیاسی اور آئینی منصب کے وقار کا بھی لحاظ رکھیے۔ خصوصاً ان مباحث میں، جنہیں غیرمنتخب حلقوں کی خواہشات سے تقویت ملتی ہو، آپ جیسے لوگوں سے زیادہ ذمہ دارانہ گفتگو کی توقع ہے۔ ہر بحث میں حصہ لینا ضروری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات خاموشی ایک کمزور دلیل سے کہیں زیادہ باوقار ہوتی ہے!
جو آنا چاہو ہزار رستے ، نہ آنا چاہو تو عذر لاکھوں مزاج برہم ، طویل رستہ ، برستی بارش ، خراب موسم جو نئے صوبے بنانا چاہو ہزار رستے....
6
13
1
25
1,961