Yousuf Khan (@JuiFPak) header
Yousuf Khan (@JuiFPak) profile picture

Activist | Politician | Writer | Blogger | Freelancer

Pakistan
Joined January 2013
Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)Photo by Yousuf Khan (@JuiFPak)
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات پر اھم تھریڈ تمام ساتھی اس کو اتنا شیئر کریں کہ اعتراض برائے اعتراض کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ لگ جائے 👇🏻👇🏻(یہ نہایت اھم معلومات ہیں جن سے صرف نظر کرکے مخالفین نے ہمیشہ محض کردار کشی کی ہے ) 👇🏻👇🏻
97
538
36
935
آج کراچی میں جمعیت علماء اسلام نے بہت ہی شارٹ نوٹس پر قوت کا بھرپور مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔ یہ ملک یہ ریاست یہ پورا سسٹم عوام سے ہے عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں اور عوام جمعیت علماء کے خلاف جاری بے بنیاد پراپیگنڈہ کو مسترد کرتی ہے۔ عوام مسترد کرتی ہے تضادات کی سیاست کو جہاں اپنے مفادات کے لئے مسلسل تضادات کو فروغ دیا جائے۔ عوام مسترد کرتی ہے ہر ایسی سوچ کو جو اپنے مخالفین کو کچل دینا چاہتی ہے، عوام مسترد کرتی ہے ہر اس طاقت کو جو خود کو آئین و قانون سے مبراء سمجھتی ہے، عوام قائد جمعیت کے گھر کی چادر و چار دیوار کے تقدس کو پامال کرنے پر سراپا احتجاج ہے، آج کا احتجاج ابتداء تھا۔ اس کا دائرہ وسیع ہوگا اور آہستہ آہستہ پورے ملک تک پھیلے گا ان شاء اللہ
1
41
2
84
1,019
جمعیت علماء اسلام کراچی کا احتجاجی مظاہرہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر 2 بجے گرومندر چورنگی نزد جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی سے ہوگا ۔ ان شاءاللہ العزیز تمام ذمہ داران وقت کی بھرپور پابندی کریں۔ #وکلاءکنونشن_پشاور #سیاست_نہیں_حفاظت_کرو #غلام_حکومت #سرگودھاجلسہ_توہوگا #سندھ_کا_یوم_احتجاج
49
488
55
982
13,865
قائد جمعیت نے اپشاور بار سے خطاب کیا یہ محض ایک خطاب نہیں ایک مدبر اور دانشور لیڈر کی وہ باتیں تھیں جن سے اقوام اپنے مسائل کا نہ صرف حل تلاش لیتی ہیں بلکہ مسائل کی جڑ اور مستقبل میں ایسے مسائل کے تدارک کا راستہ بھی ڈھونڈی لیتی ہیں، چونکہ خطاب بار کونسل سے تھا اس لئے انداز و زبان و لہجہ بھی بالکل وہی تھا جسے ایک وکیل یا جج بہتر جان سکتا ہے۔ جہاں اونچی آواز اور شور شرابہ سے زیادہ دلیل کا وزن اور معیار جانچا جاتا ہے، قائد جمعیت نے ملک کے تین مکاتب فکر جو اس ملک کے اسٹیک ہولڈر ہیں کا نہ صرف تعارف کروایا بلکہ پاکستان کی پوری تاریخ کا خلاصہ کرکے بتا دیا کہ تین طبقات کہاں کہاں غلط تھے اور اس کے قوم و ملت پر کیا اثرات مرتب ہوئے، اس کے ساتھ ہی جمہوریت کی تاریخ ، آئین کی ترتیب، ون یونٹ کا بنانا پھر ٹوٹنا، پھر چاروں صوبوں کا مزید ٹکڑے کرنے کی سازشوں اور سازشوں کے کرتا دھرتاؤں کو بھی فاش کردیا، یہ بھی بتادیا کہ ہماری وہ اسٹیبلشمنٹ جو اپنے لوگوں پر غصے میں چڑھ دوڑتی ہے ان کے جرنیل کس طرح امریکہ بہادر کے سامنے گونگے بہرے بن جاتے ہیں اور اپنے قومی لیڈرز کو مجبوری کی دھائیاں سنانے لگتے ہیں، قائد جمعیت نے بتایا کہ اصولی مؤقف کیا ہوتا ہے اور اس پر کیسے اسٹینڈ لیا جاتا ہے کہ کل جب فاٹا کا انضمام ہورہا تھا تب جمعیت کن اصولوں پر کیا بات کررہی تھی اور آج کیا بات کررہی ہے، موجودہ حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کو بھی فاش کردیا۔ کابینہ کی حقیقت بھی واضح کردی اور آخر میں وکلاء برادری کو پیغام بھی دے دیا کہ یہ تحریک رک نہیں رہی بلکہ آگے بڑھ رہی ہے، اور یہ اپنے ھدف تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ چاہے تم سیکیورٹی واپس لو؟ چاہے تم فیک پروپیگنڈے کرو چاہے تم بوگس ایف آئی آرز کرو ، مولانا فضل الرحمن میدان میں موجود ہے اور سوالات کرتے رہیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
1
46
78
805
ہم سر بکف اٹھے ہیں کہ حق فتح یاب ہو کہہ دو اسے جو لشکرِ باطل کے ساتھ ہے الحمدللہ، 12 گھنٹے کی جہد مسلسل ، قیادت و کارکنان کے مثالی استقامت کے بعد جبراور خوف کی سیاہ رات خاتمہ ممکن ہوا ۔ فرزند مفکر اسلام جےیوآئی کے مرکزی کوآرڈینیٹر ضیاء الرحمن اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کا کراچی ایئرپورٹ پر پرتپاک اور مثالی استقبال، ان شاءاللہ العزیز اس جذبے اور حوصلے کو شکست دینا ناممکن ہے ۔ اس کھٹن دورانئے میں تمام جماعتی ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں کا ثابت قدمی کیساتھ کھڑے رہنے پر تہہ دل سے شکریہ ، کل کے مظاہرے میں مثالی شرکت درکار رہے گی ۔ ⁧#لبیک_مولانا⁩ ⁧#غلام_فاشسٹ_حکمران⁩ ⁧#ہم_مولانا_کے_ساتھ_ہیں⁩ ⁧#شرمناک_سیاسی_انتقام⁩ ⁧#ناکہ_بندی_نامنظور⁩
9
222
8
514
5,312
Yousuf Khan retweeted
الحمدللہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہ وکلا سے خطاب کے لیے پشاور ہائی کورٹ بار پہنچ چکے ہیں۔ وکلا کی جانب سے قائد ملت اسلامیہ کا بھرپور اور پرجوش استقبال کیا گیا۔
25
291
18
731
9,659
اس تحریک میں پہلی گرفتاری مفتی اویس عزیز جبکہ پہلی حبس بے جا ہمارے انجینئر صاحب نے بھگت لی ہے، اعصاب کا کھیل آہستہ آہستہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ ویسے کراچی ایئرپورٹ پر کیسے ایک معزز شہری کو اتنے گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا ، پی پی کی صوبائی حکومت وضاحت طلب کرے۔ کیا اب پاکستان کے اندر اندر سفر کے لئے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اجازت لینی ہوگی ؟؟
2
54
1
138
2,555
Yousuf Khan retweeted
اگر حکومت وقت عوامی ریفرنڈم پر یقین رکھتی ہے تو پھر ایک ریفرنڈم اس سوال پر بھی کروا لیا جائے کہ کیا عوام 2024ء کے انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں؟ اور اگر واقعی عوامی رائے پر بھروسا ہے تو یہ سوال بھی عوام کے سامنے رکھا جائے
7
124
8
306
2,907
جھوٹے الزامات لگائیں گے، فیک ویڈیوز بنائیں گے، گھٹیا زبان استعمال کریں گے، بے بنیاد مقدمات بنائیں گے، ڈرانے دھمکانے کے لئے فیملیز کو تنگ کریں گے، گھروں پر چھاپے ماریں گے، سیکیورٹی واپس لیں گے کہ کارکن مشتعل ہوجائے۔ لیکن اگر نہیں کرسکیں گے تو صرف ایک کام کہ اختلاف رائے برداشت تو دور کی بات سننے کی ہمت بھی نہیں کریں گے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ ملک بنا بعد میں ہی اس کی بیوروکریسی پہلے سے بن گئی تھی، یہاں جس قدر بھی محب وطن لیڈر آجائے، عوام کا ہمدرد لیڈر آجائے ، کوئی عوامی مفاد کی بات کرلے ان سے کبھی برداشت نہیں ہوگی، اس لئے کہ بیوروکریسی کا موجودہ خاکہ اس ملک کو لوٹنا اپنا حق سمجھتا ہے ، وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ ملک بطور وطن ان کو نہیں بلکہ بطور جائیداد کے حصہ کے ان کو ملا ہے اس میں پیدا ہونے والا ہر شخص ان کا نوکر ہے، اس لئے سچ کی آواز ان سے برداشت نہیں ہوتی، اور ہر دور میں چند ٹکوں پر فروخت ہوجانے والے نام نہاد لیڈر بھی ان کو میسر رہے، اس لیے یہ ہر اُس عوامی لیڈر کے خلاف اقدامات کریں گے جو عوام کے عوامی اور جمہوری حق کی بات کرے گا، جمعیت کا ابتداء دن سے نعرہ پارلیمنٹ کی برتری اور عوامی جمہوری حق کی فوقیت رہا ہے، ظاہر ہے اب جب غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے تو آمر اپنے بغض اور حسد اور دشمنی تو نکالیں گے ہی، لیکن تاریخ گواہ ہے آمروں کی ضد نے اس ملک کو ہمشیہ نقصان دیا ہے، فائدہ ٹکے کا نہیں ہوا
43
75
1,032
مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ ان کے گھر سے سیکیورٹی ہٹانا، اسلام آباد پولیس اور پیرامیلیٹری فورسز کی جانب سے ان کے گھر کا گھیراؤ کرنا اور گرفتاری کی کوششیں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ جبر، تشدد اور فاشزم کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود مسائل کی جڑ ہیں۔ افسوس کہ حکمران اور ان کے سرپرست ملک کو درپیش سنگین مسائل، بدترین معاشی صورتِ حال، بے قابو دہشت گردی، شدید مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی اختلاف کو طاقت کے ذریعے دبانے اور سیاسی مخالفین کو قید و بند اور ہتھکڑیوں میں جکڑنے میں مصروف ہیں۔ یہ طرزِ حکمرانی نہ جمہوریت کے لیے قابلِ قبول ہے اور نہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ اس جبر، فاشزم اور سیاسی انتقام کے خلاف ہمیں متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور ریاستی فاشزم کیخلاف ان کیساتھ کھڑا ہوں۔
37
340
29
1,860
20,718
تازہ ترین ۔ اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قائد کے گھر پہنچ گئے ۔
35
427
21
1,404
19,900
بزدل حکومت نے مولانا کی سیکیورٹی واپس لے کر انتہائی گھٹیا اقدام کیا ہے، شہباز شریف اقتدار کے مزے کی خاطر مقتدرہ کے ہاتھ کا کھلونا بنا ہوا ہے۔ یہ شاید سمجھتا ہے کہ مقتدرہ اس کو ہمیشہ حکمران بنائے رکھے گی، لیکن وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا ، کل کو جب برا وقت آئے گا تو کس منہ سے واپس مولانا کی طرف آؤ گے ؟ ویسے شہباز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی چوہتر سالہ تاریخ کا گھٹیا ترین بے ضمیر وزیراعظم اگر کوئی آیا ہے تو وہ شہباز شریف ہے ،
1
45
2
92
957
مولانا فضل الرحمٰن صاحب جیسا سینئر، مثبت سیاست کرنے والا سیاست دان اگر حکومت پر تنقید کرتا ہے تو یہ اپوزیشن کا کام ہے۔ اپوزیشن کا کام حکومت کی تعریفیں کرنا نہیں، بلکہ اس کی پالیسیوں اور اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے۔ اگر حکومت یہ سمجھے کہ اپوزیشن کا کام یہ ہے کہ آپ کے ہر قدم پر تالیاں بجائے تو ایسا ممکن ہی نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہم پر تنقید کریں۔ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کرے۔ اگر وہ آپ پر تنقید کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ آپ کو ان کی تنقید پسند نہیں آئی، ان کا طریقۂ کار پسند نہیں آیا، ان کا لب و لہجہ پسند نہیں آیا، تو یہی تو جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ دو تین سال بعد انتخابات ہوں گے۔ اگر عوام کو ان کی باتوں پر سخت اعتراض ہے تو وہ انہیں مسترد کر دیں گے۔ لیکن جب وہ تقریر کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اسی وقت اچانک خیال آتا ہے کہ ان کی تقریر کا جواب دیں، ان کے الفاظ کا جواب دیں، ان پر نیب چھوڑ دیں گے، ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں۔ اچانک آپ کو خیال آتا ہے کہ ان کا گھر تجاوزات پر قائم ہے، حالانکہ اس سے پہلے آپ کو یہ خیال نہیں آیا تھا۔ اسی لیے تو نظام تباہ ہو رہا ہے اور آپ خود نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ کام بند کریں! مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سوالات کا جواب دیں۔ آپ کو وہ جتنا بھی برا لگے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کوشش کرے کہ کم از کم مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرے۔ پارلیمان میں جو آپ کے کل کے اتحادی تھے، آج پاکستان کے نظام میں جو بھی ، جہاں بھی کسی اہم عہدے پر بیٹھا ہے، اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے جو کردار ادا کیا تھا، اس جدوجہد کے بغیر آپ اپنی کرسیوں پر نہیں بیٹھے ہوتے۔ اتنی شرم اور اتنی حیا تو کریں! اگر اعتماد بحال کرنا ہے اور پارلیمان کو چلانا ہے تو یہی طریقہ ہے کہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو
4
153
14
333
6,188
Yousuf Khan retweeted
نظام میں آج جو بھی اہم عہدے پر بیٹھا ہے یہ مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم دور کی جہدوجہد کی وجہ سے ہے تو اتنا بھی شرم کریں اتنا بھی حیا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری
3
82
3
305
6,842
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
205
905
84
2,699
36,498
Yousuf Khan retweeted
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ووٹ کو عزت دو کو ترک کر کے نواز شریف کا مائنس قبول کر کے نون لیگ نے حکومت لی چار سال میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے نام پر مڈل کلاس کی اکثریت ڈیفالٹ کر دی بجلی کے بلوں میں ایسا ایسا ظلم کیا کہ اچھا خاصے گھرانے سامان بیچ کر بل دینے پر مجبور ہوئے سلیب سسٹم سے لے کر فکسڈ ٹیکس تک ایسے بے رحم ٹیکس لگائے گیس ایل پی جی سب کا یہی حال کیا اور اب منہ پکا کر کے کہہ رہے کہ ملک پٹری پر چڑھنے لگا تو ہمیں نکال رہے ملک کونسی پٹری پر چڑھا ہے ؟ یہ بات 2017 میں مکمل درست تھی مگر آج یہ مکمل غلط ہے آپ نے چار سال صرف الیٹ کی خدمت کی ہے عوام کی کھال اتاری ہے
92
480
30
1,635
25,615
آواز ِ دروں —•— مقتدرہ ، حکومت اور جےیو آئ کے بیچ تنازعے کا مزید سنگین ھونا وطن ِ عزیز کیلئے سخت نقصان کا باعث ھو گا ، ابھی بات بہت دور نہیں گىئ ، اسے سمیٹ لینا زیادہ بہتر ھے ۔۔ تمام تر فکری و نظریاتی فاصلے کے باوجود ھمارے بیرونی دشمنوں کی پشت پناھی سے TTP اور BLA پاکستانی ریاست کیخلاف سٹریٹجک الائینس بنا چکے ھیں ، دھشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے افواج ، سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ھیں اور ابھی یہ جنگ پورے زور و شور سے جاری ھے ، آۓ روز سیکیورٹی اداروں کے جوان ، افسران اور عوام شھادتوں کے نذرانے پیش کر رھے ھیں جناب مولانا فضل الرحمٰن ، انکا خاندان ، جماعت اور اکابر علما TTP کے نشانے پر ھیں ، جے یو آئ کے متعدد اکابر علما خود کش حملوں میں شھادت کا رتبہ حاصل کر چکے ھیں ، خود مولانا پر کىئ خود کش حملے ھو چکے ھیں ٹی ٹی پی دیو بندی مکتبۂِ فکر کی سب سے بڑی جماعت ھونے کے ناطے جمیعت العلماۓ اسلام کو پاکستان میں اپنے راستے کی سب سے بڑی نظریاتی و سیاسی رکاوٹ سمجھتی ھے بیرونی سرپرستی اور سرماۓ سے ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد میں مصروف گروپس TTP ھوں یا BLA یا کوئ اور ، پاکستان کے آئین اور پرچم کو ماننے والی تمام نمائیندہ قوتیں داخلی سیاسی اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی رھنی چاھئیں اور مقتدرہ سے انکا جھگڑا ختم ھونا چاھئیے ، یہی پاکستان کی سلامتی کا راستہ ھے سیاسی حقیقتیں دباؤ میں لائ جا سکتی ھیں لیکن سختی سے ختم نہیں ھوتیں ، اسی طرح سیاسی قوتوں اور مقتدرہ کی لڑائ میں ھمیشہ نقصان پاکستان ھی کا ھوا ھے ، تاریخ کا سبق یہی ھے پاکستان کے بیرونی و اندرونی دشمنوں کو ناکام کرنے ، دھشت گردی کے خاتمے ، بدترین معاشی بدحالی سے نکلنے ، فرسودہ و ناکارہ طرز ِ حکمرانی سے نجات اور سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے تمام ریاستی اور سیاسی قوتوں کو اختلافات کے باوجود اکٹھے ھونا ھوگا ، ایک دوسرے کی کڑوی کسیلی بات سن کر تحفظات دور کرنا اور قوم کو مشترکہ لائحہ عمل دینا ھو گا ۔ پی ٹی آئ اور جے یو آئ سمیت تمام قومی ، علاقائ ، سیاسی و مذھبی جماعتوں ، سوچوں کے ساتھ مقتدرہ کے تعلقات نارملائز ھونے میں ھی ریاست کا مفاد کارفرما ھے مقتدرہ کی اتحادی حکومتی جماعتوں کو خاموش رھنے یا ھچکچاھٹ کی بجاۓ اس ضمن میں پُل کا کردار ادا کرنا چاھئیے ، یقین ھونا چاھئیے کہ کار ِخیر اور نیک نیتی کبھی رائگاں نہیں جاتے ۔۔ پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ھے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جاۓ ، ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، بات چیت کے ذریعے راستے نکالے جائیں قوم کے مستقبل کا فیصلہ بااختیار پارلیمنٹ کرے جسے عوام کے ساتھ ریاستی اداروں کی حمایت حاصل ھو موج بڑھے یا آندھی آۓ دیا جلاۓ رکھنا ھے گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ھے
2
88
10
359
28,877
Yousuf Khan retweeted
مولانا فضل الرحمن صاحب پاکستان میں اسلام کے چوکیدار،اس قوم اور ملک کی یکجہتی کی علامت، آئین پاکستان کے محافظ، پارلیمنٹ کی بالادستی کے علمبردار اور دینی اداروں اور مدارس کے محافظ ھیں، آج خیبر پختونخواہ نے یہ اعلان کردیا ھے کل بلوچستان کرےگا پھر سندھ سے یہ صدا اٹھے گی اور پنجاب تک جائیگی۔ یہی پاکستان کی آواز ھے #جےیوآئی_یوم_احتجاج #عوام_مولاناکے_سنگ #ضمیرفروش_کالےدلال #مولاناسے_خوفزدہ_حکمران #MaulanaOurPride
45
409
45
760
14,289
Yousuf Khan retweeted
علم و بصیرت دینی وقار اور سیاسی تدبر کا خوبصورت امتزاج صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ملاقات، اہلِ علم و اہلِ بصیرت کے درمیان محبت، احترام اور باہمی تعلق کی ایک خوبصورت مثال
5
11
191
مفتی ابرار صاحب اویس عزیز صاحب اسلم غوری صاحب جیسے افراد پر مقدمے و گرفتاریاں نا مناسب بات ہے اس جماعت اور افراد نے اسی وطن میں رہنا ہے باہمی کشمکش کو کم کرنے میں طرفین کردار ادا کریں یہ وطن عزیز بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے اور جے یو آئی کے افراد بھی ہمارے ہی پاکستانی ہیں
13
139
18
467
6,127
Yousuf Khan retweeted
مفتی اویس عزیز صاحب امیر جمعیت علماءاسلام اسلام آباد کی گرفتاری آپ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ھے۔ آپ کے ظلم کے نظام کی اینٹیں سرکتی جارھی ھیں۔ اگر آپ ان گرفتاریوں سے یہ سمجھتے ھیں کہ ھم جمعیت کے کارکن سوال کرنا چھوڑ دینگے تو آپ کی خام خیالی ھے، مولانا فضل الرحمن صاحب نے جو آپ سے سوال کیے ھیں آپ کو جواب تو دینا پڑےگا #قوم_مولاناکےسنگ #جےیوآئی_محافظ_آئین #مولانا_قوم_کی_شان #حکومت_بوکھلا_گئی #دهشتگردی_ختم_کرو
66
704
70
1,182
10,272