MQM SOUTH AFRICA retweeted
#LiftBanOnAltafHussain
📌پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ پولیس کے زریعے نام نہاد قوم پرستوں کو اپنی حفاظت میں قتل و غارت گری کے لئے کراچی پہنچا رہی ہے۔
📌سرکاری سرپرستی میں دہشتگردی اِسے نہیں تو پھر کسے کہتے ہیں @OfficialDGISPR صاحب۔۔؟؟
🟥🟩⬜🇧🇬
@AltafHussain_90
@OfficialMQM
MQM SOUTH AFRICA retweeted
آسماں چھو لواگر تم تو پُھول مت جانا
یہ ہنڈولا غرور کا ہے جُھول مت جانا
کرو بھلا جو کسی کا تو یاد مت رکھنا
کرےتمہارا بھلا اس کوبُھول مت جانا
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کراچی ایڈمن سوسائٹی سانحہ :” سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےبلڈر کو راستہ بتایا کہ ہم آپ کو نوٹس جاری کریں گے،آپ عدالت سے اسٹےلےلینا، اس طرح علاقے میں ایسی 50بلڈنگیں بن چکی ہیں۔یہ سسٹم کےلوگ ہیں،سسٹم کےنام پر ادارےبٹےہوئے ہیں،ہر ٹاؤن کا ٹھیکہ ہےکہ اس ٹاؤن کامالک میں ہوں،آپ کو اتنےپیسے دینے ہیں “
سنیے چیئرمین آباد ( ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ) محمد حنیف گوہر کا اعتراف )
MQM SOUTH AFRICA retweeted
ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورپی آئی بی کے سابق سیکٹرانچارج جاویدرحیم مرحوم کو عزیزآباد کے یاسین قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جاوید رحیم مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہرعابد ایڈوکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی کمال ملک، پی آئی بی سیکٹرسمیت مختلف سیکٹرزکے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی۔ جوہرعابد ایڈوکیٹ نے مرحوم کے صاحبزادے اوردیگر لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سےتعزیت کی۔
بانی وقائدجناب الطاف حسین، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورمختلف سیکٹروں، یونٹوں، زونوں اور اوورسیز یونٹوں کے کارکنوں نے جاویدرحیم کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کراچی میں زیرتعمیر عمارت گرنے کے سانحہ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے۔الطاف حسین
—————————-
میں کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں زیرتعمیر عمارت کے زمیں بوس ہونے کے سانحے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونےکےسانحے پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میں سوال کرتاہوں کہ کراچی کے جس علاقے میں قانونی طورپرصرف گراؤنڈ پلس ون کی تعمیر کی جاسکتی ہے وہاں چھ منزلہ عمارت کیسے تعمیر کی گئی؟ علاقہ مکینوں کی شکایت کےباوجود حکومت سندھ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ یہ واقعہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ سندھ کی صوبائی حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈرمافیا کی ملی بھگت کانتیجہ ہے،حکومت سندھ ہی اس سانحے کی سب سے بڑی ذمہ دار ہے۔ ایڈمن سوسائٹی میں صرف یہ ایک واحد غیرقانونی عمارت نہیں بلکہ ایسے کئی غیرقانونی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ حکومت سندھ کی سرپرستی میں پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم ہے جس نے شہر کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ حکومت سندھ کراچی پر رحم کرے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے کراچی کوتباہ کرنےکاسلسلہ بند کرے۔
میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتا ہوں اورزخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاکرتاہوں۔
الطاف حسین
25 نومبر 2026ء
MQM SOUTH AFRICA retweeted
قائدِ تحریک پر پابندی اور KSP پالیسی کے خلاف اقدامات نامنظور---پیپلز پارٹی کی حکومت جواب دے کہ صوبے کی دیگر سرکاری جامعات میں کراچی کے طلبہ کے لیے کتنی نشستیں مختص ہیں؟
لندن، 25 نومبر 2026ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) نے جامعہ کراچی کی KSP داخلہ پالیسی کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے۔
اے پی ایم ایس او کے مطابق یہ وہی دوہرا تعلیمی نظام ہے جس کے خلاف قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی روزِ اول سے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ قائدِ تحریک کا مؤقف رہا ہے کہ ہر طالب علم کو بلاامتیاز زبان، قومیت اور علاقے کے مساوی تعلیمی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔
جب کراچی میں ہر زبان بولنے والے شہری آباد ہیں اور کراچی کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ بلاامتیاز زبان و قومیت KSP پالیسی سے مستفید ہوتے ہیں تو اس پالیسی کو صرف مہاجر طلبہ سے منسوب کرنے کا کیا جواز ہے؟
اگر کراچی سے تعلیم حاصل کرنے والا سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ یا اردو بولنے والا طالب علم یکساں شرائط کے تحت جامعہ کراچی میں داخلہ حاصل کرسکتا ہے تو اس پالیسی کو لسانی امتیاز کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟
پیپلز پارٹی کی حکومت جواب دے کہ صوبے کی دیگر سرکاری جامعات میں کراچی کے طلبہ کے لیے کتنی نشستیں مختص ہیں؟ اگر علاقائی ترجیح پر اعتراض ہے تو کیا یہی اصول سندھ کی تمام سرکاری جامعات پر بھی نافذ کیا جائے گا؟
اگر کراچی کے نوجوانوں کے لیے سندھ کی دیگر جامعات میں داخلے کے مواقع محدود ہیں اور اب ان کے اپنے شہر کے تعلیمی اداروں میں بھی ان کی ترجیح ختم کردی جاتی ہے تو وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کہاں جائیں گے؟
آخر کراچی کے نوجوانوں کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟
جاری کردہ:
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او)
لندن، 25 نومبر 2026ء
🤖 Made with AI
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ایک اور تازہ واقعہ :
ایک شہری شان نے اپنا مکان کیا بیچا اس کی شامت آگئی۔ 11 نومبر کو پولیس کے محکمہ AVLC یعنی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کے افسران و اہلکاروں نے اس شہری کو پولیس موبائل میں اغوا کیا، اپنے نجی ٹارچر سیل میں الٹا لٹکا کر تشدد کیا، 20 کروڑ کا تاوان مانگا، شہری نے ایک کروڑ دیکر جان چھڑائی، مگر باوردی ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی اور قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا۔ شہری نے رپورٹ درج کرائی تو اعلیٰ پولیس افسران ڈی ایس پی رسول بخش کٹھیان، ڈی آئی او امجد کلیہار، ایس ایس پی AVLC کا ریڈر محسن بھٹو اور اس کے ساتھی ملوث نکلے ۔
کتنے ثبوت پیش کئے جائیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی پولیس میں ڈاکو بھرتی کئے ہوئے ہیں، کیا ان ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے سزا دی گئی؟ کیا ان ڈاکوؤں میں سے کسی کو بھی آج تک پولیس سے برطرف کیا گیا ؟ نہیں ، کیونکہ جن کے پاس برطرفی کا اختیار ہے وہی تو ان ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں اور ان سے بڑے ڈاکو ہیں
MQM SOUTH AFRICA retweeted
ایک شہر ۔ دو منظر،
ایک حکومت۔ دو پالیسی ،
فرق پرچم کا یا زبان کا ؟
بائیں سے پہلی وڈیو کراچی میں اتوار کو پاکستان مخالف ایک علیحدگی پسند تنظیم کی ریلی کی ہے جس کی حکومت سندھ اور اس کی پوری مشینری نے بھرپور معاونت کی، پولیس کی موبائلیں ریلی کے شرکاء کو سہولت فراہم کررہی ہیں، دوسری وڈیو کراچی پریس کلب کی ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لےکر انصاف کے لئے پہنچنے والے ایک پرامن مہاجر نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے اور پولیس موبائلیں محب وطن نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کرکے لے جانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔
صرف ایک یہی ثبوت کافی ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کس کی پشت پناہی کررہی ہے اور کن لوگوں کو کچلنے کے درپے ہے، اس کی نظر میں کون دوست ہے اور کون دشمن ہے
MQM SOUTH AFRICA retweeted
” اپریل اور مئی میں یوسی انتظامیہ نے ٹاؤن انتظامیہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کو غیرقانونی تعمیر کے خلاف لیٹر لکھے لیکن کارروائی نہیں ہوئی، بلڈر مافیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور حکومت سندھ کا گٹھ جوڑ ہے،کراچی ایڈمن سوسائٹی غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن چکی ہے “
زرا سنئے کہ ایڈ من سوسائٹی کے یوسی چیئرمین کیا کہتے ہیں 2/3
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کراچی میں بلوچ کالونی بلاک 4 ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے،تاحال متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ایڈمن سوسائٹی میں یہ غیر قانونی کمرشل عمارت ایک 600 گزکے رہائشی بنگلے کو مسمار کرکے بنائی جارہی تھی،
علاقے میں قانونی طور پر گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی طور پر چھ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی، 5 فلور بن چکے تھے چھٹے فلور پر کام جاری تھا جو تقریبا مکمل ہونے کے قریب تھا۔ علاقے کے بلدیاتی نمائندوں نے پیپلزپارٹی کے ٹاؤن ناظم ، میئر کراچی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کو لیٹر لکھے، حتیٰ کہ صوبائی وزیر بلدیات تک بھی معاملہ پہنچا لیکن سب کی ملی بھگت اور آشیرباد سے غیرقانونی تعمیر جاری رہی اور آج اتنا بڑا سانحہ ہوگیا۔ 1/3
MQM SOUTH AFRICA retweeted
ایک انتہائی نفیس کردار کے مالک جاوید رحیم بھائی جو کہ ایم کیو ایم میں کئی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔وہ گذشتہ کئی روز سے علیل تھے اور آج جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اللۂ تعلی جاوید بھائی کی مغفرت فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں آج زمیں بوس ہونے والی اس عمارت کی تصویر جو بنگلہ توڑ کر تعمیر کی گئی تھی، نییچے فلور پر آفس رہائش اور پارکنگ موجود تھی 3/3
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کیا ریاست واقعی سنجیدہ ہے نظام کو ری سیٹ کرنے کیلئے۔۔۔ اور کیا اسکے ساتھ ساتھ مہاجروں کا اعتماد کیسے باحال کیا جاسکتا ہے۔
@MohsinnaqviC42
#LiftBanOnAltafHussain
انجینئیر سید عاطف شمیم بھائی
ڈپٹی کنوینئیر
متحدہ قومی موومنٹ
👇👇👇
MQM SOUTH AFRICA retweeted
پیپلز پارٹی کی مبینہ دہشت گردی پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سوشل میڈیا کے انچارج کاشف زیدی بھائی کی اہم گفتگو، بلاول زرداری کو دوٹوک الفاظ میں جواب۔
مکمل گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔
@AltafHussain_90
500 لیکچرز کی تکمیل پر دلی مبارکباد!
MQMساوتھ افریقہ کی جانب سے قائدِ تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو ٹک ٹاک پر 500 علمی و فکری لیکچرز مکمل کرنے کے تاریخی سنگِ میل پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ علم و آگہی کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے۔ آمین
MQM SOUTH AFRICA retweeted
Replying to @FaizyarDigital
پتہ ھے آپ تعصب اور نسل پرستی کی بنیاد پرمھاجروں سے نفرت کرتے ھیں مھاجر قوم اور انکی جماعت پر بہتان تراشی کرنا آپکا پرانا وطیرہ ھے اگر ایم کیو ایم اور اسکے قائد اتنے ھی برے ھیں تو 11 سالوں کے بعد آج بھی کروڑوں مھاجر اپنےقائد پرلگی جبری سیاسی پابندی کےخاتمہ کامطالبہ کیوں کررھے ھیں؟
MQM SOUTH AFRICA retweeted
کندھوں کو ملا کے کندھوں سے،
قائد کے پیچھے چلتے ہیں۔
جب ملا کے رکھتے ہیں قدم،
دل دشمن کے جلتے ہیں۔
@AltafHussain_90
MQM SOUTH AFRICA retweeted
بس پیپلزپارٹی کےوڈیروں کوکرپشن سےنفرت نہیں ہے
منی لانڈرنگ اورجعلی بنک اکاؤنٹس
ترقیاتی منصوبوں میں مالی بےضابطگیاں
آمدن سےزائد اثاثے
سرکاری اشتہارات کےٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن
اور
نوری آباد پاورپلانٹ منصوبے میں سرکاری خزانےکونقصان پہنچانے کےالزامات کیاغریب سندھی پر لگے؟
















