Pinned Tweet
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
#دامن_یار
ذکرِ مصطفیٰ ﷺ وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی کو معنویت عطا کرتا ہے۔ تاجدارِ انبیاء، رحمتِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا سعادتِ عظمیٰ اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ زندگی کے لمحات تو گزر جاتے ہیں، مگر وہ لمحے بابرکت ہو جاتے ہیں جو محبوبِ کبریا حضرت محمد ﷺ کی یاد اور درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہوں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورۃ البقرہ
آیت 141:
ترجمہ
وہ ایک امت تھی جو گزر چکی۔ جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کے لیے ہے اور جو کچھ تم کماؤ گے وہ تمہارے لیے ہے، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
سورہ البقرہ
آیت 142:
ترجمہ
عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ مسلمانوں کو اس قبلے سے کس چیز نے پھیر دیا جس پر وہ پہلے قائم تھے؟ آپ ﷺ فرما دیجیے کہ مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کے ہیں، وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔
سورہ البقرہ
آیت 143:
ترجمہ
اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک معتدل، عادل اور بہترین امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور رسول ﷺ تم پر گواہ بنیں۔ اور جس قبلے پر آپ ﷺ پہلے تھے، اسے ہم نے صرف اس لیے مقرر کیا تھا کہ ہم ظاہر کر دیں کہ کون رسول ﷺ کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے۔ اور بے شک یہ بات بہت بھاری تھی، مگر ان لوگوں پر نہیں جنہیں اللہ نے ہدایت عطا فرمائی تھی۔ اور اللہ ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو ضائع کر دے۔ بے شک اللہ لوگوں پر نہایت شفقت فرمانے والا، بڑا مہربان ہے۔
1
@M_Sial6
حسیب چوہدری retweeted
السلام علیکم
صبح بخیر
مسجد نبوی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
بارش کے بعد خدمت میں مصروف خادمین
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰـكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-
وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
القرآن الکریم ۔
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۔
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٝ يَتُـوْبُ اِلَى اللّـٰهِ مَتَابًا ۔
وَالَّـذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ وَاِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِـرَامًا ۔
اور جس نے توبہ کی اور نیک کام کیے تو وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔
اور جو بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے، اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں۔
(سورۃ الفرقان : آیت نمبر 71,72)
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
Narrated Abu Mas`ud Al-Ansari: The Prophet (ﷺ) said, "When a Muslim spends something on his family intending to receive Allah's reward it is regarded as Sadaqa for him."
(Sahih al-Bukhari 5351, Book 69, Hadith 1)
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
﷽
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَڪَاتُه
صُبحَ بَخیر ☀️💞🤍
اگر اللّٰه تعالیٰ نے آپ کو ایسے الفاظ دیئے ہیں جن کو پڑھ کر کسی کو ہمت اور حوصلہ ملتا ہے تو آپ کبھی لکھنا ترک نہ کریں۔
اگر آپ ایسے لہجے اور انداز بیاں سے نوازے گئے ہیں جو زخمی دلوں پر مرہم کا کام کرسکے تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اس کا استعمال جاری رکھیں ۔
قدرت جو بھی آپ سے کام اپنے مخلوق کی خاطر لے رہی ہے وہ چپ چاپ کرتے رہیں ۔
آپ اگر کسی کے لیے باعث آسانی بنیں گے تو آپ کے لیے بھی آسانیاں پیدا کردی جائیں گی اور ایک دن آپ اپنے حصے کے معجزے حاصل کر لیں گے ! ان شاء اللہ۔
اے ﷲ پاک ہم سب کو اپنی ناراضگی، زمینی و آسمانی عذاب اور وبائی امراض سے محفوظ فرما.
آمیـــــــــن یا رب العالمیـــــــــن
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
> 9 نومبر یومِ پیدائش علامہ اقبال
> خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
> خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے #خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
ان (فرشتوں) نے کہا تو پاک ہے ، ہمیں کوئی علم نہیں ، مگر وہی جو تو نے ہمیں سکھایا ہے، بیشک تو ہی بے انتہا علم والا بڑی سمجھ والا ہے
آیت 32 ، سورہ البقرہ
#خاتم_الرسلﷺ
#قافلہ_ادب
حسیب چوہدری retweeted
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صبح بخیر پیارے لوگو۔۔!!
آئیے اپنی صبح کا آغاز ذکر اللهﷻ سے کرتے ہیں
#خاتم_الرسلﷺ
#سرمایہ_زیست
#قافلہ_ادب #دامن_یار
حسیب چوہدری retweeted
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌱
ایمان بخیر زندگی 💞
🌸بندگی کا سفر🌸
✨بدنی اور مالی عبادات کے حقوق✨
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس کائنات میں اپنی عبادت اور معرفت کے لیے پیدا
کیا ہے اور اس پر کچھ فرائض لازم
کیے ہیں۔ عبادت محض ایک فریضہ نہیں بلکہ خالق اور مخلوق کے
درمیان محبت اور اطاعت کا ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
عبادات کی دو بنیادی اقسام ہیں💡
✨بدنی عبادات (جیسے نماز،روزہ)✨
جو جسمانی کوشش اور وقت کی قربانی سے ادا کی جاتی ہیں۔
✨مالی عبادات جیسے زکوٰۃ و صدقات✨
جو اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنے سے پوری ہوتی ہیں۔
ان میں سب سے نمایاں اور اہم ترین بدنی فریضہ نماز ہے، جو دین کا
ستون اور مومن کی معراج ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے 💫
فَاِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِيَامًا وَّقُعُودًا وَّعَلٰى جُنُوْبِكُمْ ۚ فَاِذَا اطْمَأْنَنْتُمْ فَاقِيْمُوا الصَّلٰوةَ ۚ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا"
(سورۃ النساء: 103)📖
پھر جب تم نماز پوری کرچکو تو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرو۔ پھر جب تم اطمینان میں آجاؤ تو نماز قائم کرو، بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے لحاظ سے فرض ہے۔
💚 اللَّهُـــمَّ صَـــلِّ عَلَــــى سَيِّدِنَا مُحَمَّــــدٍ وَعَلَـــى آلِهِ وَصَــــحْبِهِ وَسَلِّــــمْ 💚
#متاعِ_دل
حسیب چوہدری retweeted
💖اَللّٰھُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍکَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُمَّجِيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍکَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُمَّجِيدٌ💖
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
خوبصورت ترین لمحہ !
جب آپ کسی کی آنکھوں میں خود کے لیے دیوانگی دیکھتے ہیں ۔
❤️🦋🌸
#دامن_یار
محبت واجب تھی ہم پر ہم نے کر ڈالی تم سے
وفا فرض ہے تم پر دیکھتے ہیں ادا کرتے ہو یا قضا کرتے ہو
#دامن_یار
حسیب چوہدری retweeted
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
#دامن_یار
ذکرِ مصطفیٰ ﷺ وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی کو معنویت عطا کرتا ہے۔ تاجدارِ انبیاء، رحمتِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا سعادتِ عظمیٰ اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ زندگی کے لمحات تو گزر جاتے ہیں، مگر وہ لمحے بابرکت ہو جاتے ہیں جو محبوبِ کبریا حضرت محمد ﷺ کی یاد اور درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہوں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیت 146
ترجمہ
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس (آپﷺ اور آپﷺ کے لائے دین) کو اتنی اچھی طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ اور یقین جانو کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے حق کو جان بوجھ کر چھپا رکھا ہے۔
سورہ البقرہ
آیت 147
ترجمہ
اور حق وہی ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے، لہٰذا شک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہوجانا۔
سورہ البقرہ
آیات 146 تا 147
تشریح
ان آیاتِ مبارکہ میں بیان کیا جا رہا ہے کہ علماءِ اہلِ کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی باتوں کی حقانیت کو اس طرح جانتے ہیں جس طرح باپ اپنے بیٹوں کو پہچانتا ہے۔ یہ ایک مثال تھی جو کامل یقین کے وقت عرب دیا کرتے تھے۔
ایک حدیث میں ہے کہ ایک شخص کے ساتھ چھوٹا بچہ تھا۔ آپﷺ نے اس سے پوچھا: کیا یہ تیرا لڑکا ہے؟ اس نے کہا: حضورﷺ! آپﷺ بھی گواہ رہیے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ نہ یہ تجھ پر پوشیدہ رہے اور نہ تو اس پر۔
قرطبی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے، جو اسلام لانے سے پہلے یہودیوں کے زبردست عالم تھے، پوچھا: کیا آپ حضرت محمدﷺ کو ایسا ہی جانتے ہیں جس طرح اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں؟ جواب دیا: ہاں، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ اس لیے کہ آسمانوں کا امین فرشتہ زمین کے امین شخص پر نازل ہوا اور اس نے آپﷺ کی صحیح تعریف بتا دی۔ یعنی حضرت جبرائیل علیہ السلام آپﷺ کے پاس آئے اور پھر پروردگارِ عالم نے نبی کریمﷺ کی صفات بیان فرمائیں، جو سب کی سب آپﷺ میں موجود ہیں۔ پھر ہمیں آپﷺ کے نبیِ برحق ہونے میں کیا شک رہا؟ ہم آپﷺ کو بیک نگاہ کیوں نہ پہچان لیں؟ بلکہ ہمیں اپنی اولاد کے بارے میں شک ہو سکتا ہے، مگر آپﷺ کی نبوت میں کچھ شک نہیں۔
غرض یہ ہے کہ جس طرح لوگوں کے ایک بڑے مجمع میں ایک شخص اپنے لڑکے کو پہچان لیتا ہے، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف جو اہلِ کتاب کی آسمانی کتابوں میں ہیں، وہ تمام صفات آپﷺ میں اس طرح نمایاں ہیں کہ بیک نگاہ ہر شخص آپﷺ کو جان جاتا ہے۔
مزید برآں مسلمانوں کو یہ رہنمائی دی جا رہی ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ ہی سچے اور آخری نبیﷺ ہیں، اس لیے تم اہلِ کفر کی سازشوں اور مخالفت کو دیکھ کر شک میں پڑ کر اپنا ایمان ضائع نہ کر بیٹھنا۔
حسیب چوہدری retweeted
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
زندگی کی وہ گھڑی لافانی ہو جاتی ہے جو ہادیِ اعظم ﷺ آقا کریم ﷺ کے ذکرِ پاک اور درود پاک کے نور سے منور ہو جائے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّم
#قافلہ_ادب
🏆 Celebrating Consistency & Dedication! 🏆
Team Ghulaman-e #خاتم_الرسلﷺ
proudly presents a Certificate of Appreciation to Zeeshan (@Iqb9786) for securing 1st Position in “Consistency in Work.”
Your dedication, regular participation, unwavering commitment, and sincere efforts in spreading the love of Prophet Muhammad ﷺ are truly inspiring.
Consistency is not just about showing up; it is about staying committed to a noble mission with sincerity and passion.
May Allah accept your efforts and grant you even greater success in serving Deen. Ameen!
Congratulations, Zeeshan! 🌹
Presented by Team Heads:
Zia Awan | Haseeb Chaudhry | Maria Sial
@Iqb9786
#خاتم_الرسلﷺ
#دامن_یار
حسیب چوہدری retweeted
🏆 A Moment of Pride & Appreciation🏆
Team Ghulaman-e-#Khatam_ul_Rusul ﷺ proudly congratulates @ak77577 🎖️for securing 1st Position with 81 posts under our beloved hashtag #Khatam_ul_Rusul ﷺ on X!
Your consistency, dedication, and sincere efforts in spreading the message of love for Prophet Muhammad ﷺ are truly commendable.
This recognition is a unanimous decision of the entire team in appreciation of your outstanding contribution.🎖️
May Allah accept your efforts and bless you with more opportunities to serve Deen and spread the love of the Prophet ﷺ. Ameen!
Presented by Team Heads: 👑
Zia Awan | Haseeb Chaudhry | Maria Sial
@_Awan6 @ms_1222 @M_Sial6
The Love of the Prophet ﷺ is Our Honor, and the Service of Deen is Our Commitment!
#Khatam_ul_Rusul ﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
حضور ﷺ آپ بنائیں تو بات بنتی ہے
حضورﷺ در پہ بلائیں تو بات بنتی ہے💖
حضور ﷺ میری خطاوں کا کچھ شمار نہیں
حضورﷺ روضہ دکھائیں تو بات بنتی ہے💖
حضورﷺ چاروں طرف سے دکھوں نے گھیرا ہے
حضور مجھ کو بچائیں تو بات بنتی ہے💖
حضورﷺ آپ کی نسبت ہے میرا سرمایہ
حضورﷺ مہر لگائیں تو بات بنتی ہے💖
حضورﷺ آپ کی نظر کرم رہے مجھ پر
حضور غم نہ ستائیں تو بات بنتی ہے💖
حضورﷺ شوق بہت ہیں مجھے زیارت کے
حضورﷺ خواب میں آئیں تو بات بنتی ہے💖
💚 اللَّهُـــمَّ صَـــلِّ عَلَــــى سَيِّدِنَا مُحَمَّــــدٍ وَعَلَـــى آلِهِ وَصَــــحْبِهِ وَسَلِّــــمْ 💚
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
حسیب چوہدری retweeted
#خاتم_الرسلﷺ
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیات 146 تا 147
اہلِ کتاب کی آسمانی کتابوں میں نبی کریم ﷺ کے اوصاف بیان کیے گئے تھے۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ میں وہ تمام صفات نمایاں تھیں جن کی بنا پر حق شناس لوگ آپ ﷺ کو پہچان سکتے تھے، مگر ان میں سے بعض نے جان بوجھ کر حق کو چھپایا





























