Waqas retweeted
کلام ثاقب علی حق
کتاب نوجہء شعور
12/جون 2026
#قومی_زبان
Waqas retweeted
یقین کی منزل✨
زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ وہ نہیں جب سب لوگ تمہارے ساتھ کھڑے ہوں، بلکہ وہ ہے جب سب سہارے چھوٹ جائیں اور پھر بھی تمہارا دل مطمئن رہے، کیونکہ تم جانتے ہو کہ تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے۔
لوگ تمہیں تمہاری حیثیت سے پہچانتے ہیں، اللہ تمہیں تمہاری نیت سے جانتا ہے۔
لوگ تمہاری کامیابی دیکھتے ہیں، اللہ تمہاری جدوجہد دیکھتا ہے۔
لوگ راستے بند کرتے ہیں، اللہ راستے پیدا کرتا ہے۔
کبھی کبھی تاخیر، انکار نہیں ہوتی؛ وہ اللہ کی طرف سے تمہارے حق میں لکھا گیا بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔
اپنے دل سے صرف ایک بات کہو:
لوگوں کا ساتھ نصیب کی بات ہے، مگر اللہ کا ساتھ یقین کی بات ہے۔🤍✨
کیونکہ جس دن انسان کا یقین اللہ سے جڑ جاتا ہے، اُس دن خوف کم، سکون زیادہ، اور شکایتیں ختم ہو جاتی ہیں۔
اور یاد رکھو…
جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے، وہ حالات کے رحم و کرم پر نہیں رہتا ✨
Waqas retweeted
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تم کو ہر سانس کھونے سے ڈرتا رہو
کتاب نوجہء شعور
ثاقب علی حق
#قومی_زبان
Waqas retweeted
دیکھو تو ذرا یہ بھولا پن اس ناز و ادا کو کیا کہیے
دل لے کے ہمارا محفل میں نظروں کو چھپائے بیٹھے ہیں
اس حسن پہ دنیا مرتی ہے اک ہم ہی نہیں شیدا ان کے
معلوم نہیں یہ کتنوں کو دیوانہ بنائے بیٹھے ہیں
Waqas retweeted
اعتبار🌟
اعتبار کرنے والا انسان بےوقوف نہیں ہوتا، وہ صرف اپنے دل جیسا دل دوسروں میں تلاش کر رہا ہوتا ہے۔
وہ آپ کی ہر بات پر یقین اس لیے نہیں کرتا کہ اسے دنیا کی سمجھ نہیں، بلکہ اس لیے کہ وہ خود فریب سے دور ہوتا ہے۔ وہ یہ گمان کرتا ہے کہ جس طرح وہ کسی کا اعتماد نہیں توڑ سکتا، شاید سامنے والا بھی ایسا ہی ہوگا۔
مگر جب اعتبار ٹوٹتا ہے تو نقصان صرف رشتے کا نہیں ہوتا، ایک اچھا گمان مر جاتا ہے، ایک خوبصورت سوچ زخمی ہو جاتی ہے، اور ایک صاف دل انسان لوگوں کو پہلے جیسی نظر سے دیکھنا چھوڑ دیتا ہے۔
کیونکہ دولت، شہرت اور تعلقات دوبارہ مل سکتے ہیں، مگر کسی کا کھویا ہوا اعتبار بہت کم لوگوں کو دوبارہ نصیب ہوتا ہے۔اس لیے اگر کوئی آپ پر اعتبار کر لے تو اسے اپنی چالاکی سے نہیں، اپنے کردار سے جواب دیجیے۔
کیونکہ اعتبار ٹوٹنے کے بعد مخلص لوگ روتے نہیں، بس خاموش ہو جاتے ہیں… اور کسی مخلص انسان کی خاموشی، کسی بھی الزام سے زیادہ بھاری ہوتی ہے۔✨
Waqas retweeted
#قومی_زبان
درونی صدائے انقلاب
آئینہ خانہء دل
ثاقب علی حق
22/مئی 2026
Waqas retweeted
#قومی_زبان
توحید کا احیاء حسین
ثاقب علی حق
آئینہ خانہء دل
18 مئی 2026
Waqas retweeted
🌟 زیک کو X Spaces Idol میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🏆✨
آپ نے نہ صرف اپنی آواز اور محنت سے لوگوں کے دل جیتے بلکہ جس خوبصورت انداز میں آپ نے اپنی جیت کی خوشی کو عمران خان اور شوکت خانم کے نام کیا، وہ واقعی قابلِ احترام ہے ❤️
یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا، بلکہ آپ نے ثابت کیا کہ اصل کامیابی وہی ہوتی ہے جو دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بنے۔
شوکت خانم کے لیے آپ کا یہ جذبہ واقعی بہت معنی رکھتا ہے۔ 👏🌹
اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابیاں، عزت اور خوشیاں عطا فرمائے۔
@TayyabO03 @Zakaria231225
Waqas retweeted
پرانے زمانے کی بات ہے، کسی ملک پر راجہ غضنفر اور رانی چمپا کی حکومت تھی۔ راجہ غضنفر دل کے انتہائ برے انسان ، اور انہیں اپنی آواز اور اپنی گفتگو پر حد سے زیادہ غرور تھا۔ وہ گھنٹوں رعایا کے سامنے تقریریں کرتے اور غریب عوام سر جھکا کر سنتی رہتی۔
جب سے مملکت میں "ایکس سلطنت" (ٹویٹر) کا رواج ہوا، راجہ صاحب نے دربارِ عام برخاست کر دیا اور محل کے شاہی کمرے میں بیٹھ کر روزانہ رات کو "شاہی سپیس" لگانا شروع کر دی۔
اس سپیس کے ہوسٹ خود راجہ غضنفر تھے، اور انہوں نے اپنی چہیتی رانی چمپا کو سلطنتِ عالیہ کا "کو ہوسٹ" (Co-Host) مقرر کر رکھا تھا
رانی چمپا جب کو ہوسٹ کی کرسی پر براجمان ہوتیں، تو ان کے نخرے دیکھنے والے ہوتے۔ راجہ صاحب مائیک پر بیٹھ کر کہتے:
"ہماری رعایا گواہ رہے، اس سال ہم نے پیاز پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے!"
رانی چمپا فوراً اپنا مائیک ان میوٹ کرتیں اور انتہائی شاہانہ انداز میں بولتیں:
"جی راجہ جی، بالکل درست فرما رہے ہیں آپ! آپ کی دور اندیشی کی تو جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ میں آپ کی اس بات میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گی کہ پیاز کے ساتھ ٹماٹر بھی سستے ہونے چاہئیں تاکہ ہماری ہانڈی اچھی بنے۔
ایک دن راجہ صاحب سپیس میں بیٹھے اپنی رام لیلا سنا رہے تھے- اور رانی ہمیشہ کی طرح "جی بالکل، رائٹ پوائنٹ راجہ جی" کہہ کر داد دے رہی تھیں۔
اچانک رانی چمپا کو یاد آیا کہ انہوں نے تو راجہ صاحب کے کہنے پر آج دیسی گھی کے لڈو تیار کروائے ہیں، جو باورچی خانے میں پڑے ہیں۔ وہ مائیک میوٹ کرنا بھول گئیں اور راجہ صاحب کی لائیو بونگیوں کے دوران ہی اونچی آواز میں بولیں:
"ارے او لونڈی! وہ جو صبح بڈھے راجہ کے لیے دیسی گھی کے لڈو بنائے تھے، وہ جلدی سے لاؤ، کہیں راجہ کے بولتے بولتے پھیپھڑے ہی باہر نہ آ جائیں!"
ساری سپیس میں سناٹا چھا گیا۔ نیچے بیٹھی سندریوں ، وزیروں اور کوتوالوں نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیے۔ راجہ غضنفر، جنہیں اپنی فٹنس پر بڑا ناز تھا، لائیو سپیس میں خود کو "بڈھا راجہ" سن کر غصے سے لال پیلے ہو گئے۔ اپنی بےعزتی ہوتے دیکھ کر انہوں نے غصے میں آؤ دیکھا نہ تاؤ، رانی کو خاموش کرانے کے لیے اپنے شاہی انگوٹھے سے سکرین پر ایک بٹن دبا دیا۔
مگر غصے میں ان کا انگوٹھا "میوٹ" کے بجائے "Remove as Co-Host" پر لگ گیا!
اگلے ہی سیکنڈ میں ایک ہولناک منظر پیش آیا۔ رانی چمپا، جو اب تک شاہی دربار کی کو ہوسٹ اور نگرانِ اعلیٰ تھیں، ایک جھٹکے کے ساتھ سکرین کے سب سے نچلے حصے میں، عام لسنرز کے سمندر میں جا گریں۔ ان کا مائیک چھن چکا تھا اور ان کے نام کے آگے کو ہوسٹ کا نشان غائب ہو چکا تھا۔
رانی نے موبائل سکرین کو دیکھا تو ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ وہ بولنے کی کوشش کر رہی تھیں، مگر ان کی آواز صرف محل کے کمرے کی دیواروں سے ٹکرا کر رہ گئی، سپیس تک نہ پہنچی
راجہ صاحب نے سکرین پر دیکھا کہ رانی چمپا مائیک مانگ رہی ہیں، مگر اب راجہ کے اندر کا مردِ حر جاگ چکا تھا۔ انہوں نے رانی کی ریکویسٹ کو ایسے نظرانداز کیا جیسے وہ کوئی سپیم (spam) میسج ہو🤣🫣
اگلے دن راجہ غضنفر نے شاہی دربار میں ایک نیا قانون نافذ کیا
سلطنت کا کوئی بھی عہدہ عارضی ہو سکتا ہے۔ جو رانی کل تک کمنٹری کر رہی تھی، وہ آج نیچے بیٹھ کر صرف سن رہی ہے۔
جو راجہ گانا سنا کرتا تھا- کہ ” راجہ کو رانی سے پیار ہو گیا” وہ اب گانا سنتا ہے- “ اوے راجو پیار نا کریو ۔ دل ٹوٹ جاتا ہے 😁”
شکریہ !
Waqas retweeted
جو شخص بنا کسی وجہ سے
آپ سےاکتا جائےاور نظر انداز کرے تو میری نظر میں آپ کا حق بنتا ہےکہ آپ شکرانے کے نوافل ادا کریں کہ اللہ نے آپ کےسامنے اُن کم ظرف لوگوں کو ظاہر کیا ہے ، جن پر آپ محبتیں لٹا رہیں ہیں وہ اس قابل بھی نہیں ہوتےکہ انہیں زندگی میں کبھی بے لوث محبتیں نصیب ہوں
#سیماب
Waqas retweeted
May Allah bless Balaj with immense success, Ameen. With such beautiful music, lyrics, and a lovely voice, he truly deserves it.—please head over to his YouTube channel to like and share his song! Your support means the world..🙏
پلیز یو ٹیوب پے دیکھے اور کمنٹ اور لایک کریں۔۔
youtu.be/wOdb_Mn9k0M?si=dEXp…
@Balaajshahmusic
Waqas retweeted
🎙_ کامیابی محض منزل کا نام نہی
بلکہ یہ ایک مسلسل سفر _مسلسل جدوجہد
اور خودکو بہتر بنانےکےعمل کا نام ہے
صرف بڑےخواب دیکھنا کافی نہی
بلکہ ان خوابوں کی تعبیر کےلیے میدانِ عمل میں نکلناضروری ہے۔ 🏆
#سیماب
#seemab_Lounge اپکی محبتوں کا سفر ✨️
3 لاکھ 84 ہزار 87 لوگ ہمارے ساتھ چلے
Waqas retweeted
آپ کے میسج کا شکریہ۔
ویسے تو میں اس طرح کے ٹویٹس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، لیکن چونکہ معاملہ ایک بچی کا ہے اس لیے چند باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں۔
سب سے پہلے، اس بچی کی مکمل حوصلہ افزائی کی گئی تھی اور آج بھی ہم اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ اُس نے بہت خوبصورت سنایا۔ لیکن یہ ایک ایڈلٹس (Adults) سنگنگ کمپٹیشن تھا، جبکہ ہر جگہ بچوں اور بڑوں کے مقابلے الگ الگ ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ جن 32 کنٹسٹنٹس کے نام فائنل ہوئے تھے 44 افراد میں سے ، اُن میں اس بچی کا نام شامل نہیں تھا، بعد میں اُسے فرمائشی موقع دیا گیا۔ اب اگر پہلے سے منتخب کنٹسٹنٹس کو سائیڈ پر رکھ کر کسی اور کو آگے لایا جاتا تو یہ باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی۔
جہاں تک ان دو افراد کا بار بار ذکر کیا جا رہا ہے کہ انہیں کیوں ہٹایا گیا، تو حقیقت یہ ہے کہ کسی کو “ہٹایا” نہیں گیا تھا۔ بیک اینڈ پر کافی مسائل چل رہے تھے، جن میں ایک ہوسٹ کا کنیکشن مسلسل اَن اسٹیبل تھا۔ اسپیس بیچ میں ایک مرتبہ گری بھی اور دوبارہ کنیکٹ ہوئی، جس کی وجہ سے کافی لوگوں کو مسائل پیش آئے۔ اسی لیے صرف یہ گزارش کی گئی کہ ہوسٹنگ وہ شخص سنبھال لے جس کا نیٹ ورک زیادہ مستحکم ہو تاکہ کمپٹیشن متاثر نہ ہو۔ لیکن اس فیصلے پر بھی غیر ضروری اعتراضات کیے گئے۔
اس کے بعد جو زبان اور الفاظ استعمال کیے گئے، اگر وہ یہاں شیئر کیے جائیں تو وہ خود ایک نامناسب چیز ہوگی۔ آپ ان افراد سے حلفاً خود بھی پوچھ سکتے ہیں۔ انہی میں سے ایک شخص نے یہ تجویز دی کہ بچی کو کم نمبر دے کر اگلے راؤنڈ سے باہر کر دیا جائے، جو کہ بچی کے ساتھ سراسر زیادتی ہوتی۔ اسی لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچی کی دل آزاری نہیں کی جائے گی، نہ اسے جان بوجھ کر کم نمبر دیے جائیں گے۔ اُسے مکمل عزت کے ساتھ ایونٹ کے آخر تک سننے کا موقع دیا گیا اور آئندہ اگر Kids Competition ہوا تو اُسے ضرور شامل کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ ابتدا سے فیصلہ یہ تھا کہ اسپیکرز پر صرف ججز اور سنگرز موجود ہوں گے اور فیصلہ بھی صرف ججز ہی کریں گے۔ لیکن اس کے باوجود دیگر افراد کی رائے اور فیصلے لینے کی کوشش کی گئی، جو کہ باقی سنگرز اور کنٹسٹنٹس کے ساتھ سراسر ناانصافی تھی، کیونکہ جب ججز موجود تھے تو پھر باہر کے لوگوں کی رائے کو فیصلے پر اثر انداز کرنا درست نہیں تھا۔
جہاں تک انعام کی بات ہے، تو پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ہم نے خصوصی طور پر اسی بچی کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا، اور ان شاء اللہ وہ اس تک پہنچایا بھی جائے گا۔
اصول صرف یہ ہے کہ ہر بات کے دو رخ ہوتے ہیں، لیکن اکثر لوگوں تک صرف وہی بات پہنچتی ہے جو کسی کے اپنے مفاد میں ہو۔ بہرحال، ہم سب کا احترام کرتے ہیں اور آپ سب کو آئندہ اسپیسز میں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔
بہت شکریہ ❤️۔
اور اس بچے کی آواز بھی بہت اچھی ہے اگلے راونڈ میں اسے بھی شامل کیا جائے گا !



















