Pinned Tweet
🔴 جرنلسٹ پینل نے بھاری اکثریت سے نیشنل پریس کلب انتخابات میں میدان مار لیا
🔴 اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر صدر منتخب
🔴 نئیر علی 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری بن گئیں
🔴 وقار عباسی 1065 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب
نائب صدور،جوائنٹ سیکرٹریز اور گورننگ باڈی کے ووٹوں کی گنتی آج ہوگی
JOURNALISTS PANEL retweeted
راجدھانی دی کہانی|صوبیاں دی بحث تےوفاقی وزیر|ریفرنڈم، پیپلزپارٹی تےپی ٹی آئی
بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام “آزادی صحافت ،ہماری قومی ذمہ داری “کے عنوان سے سیمینار بدھ 25 نومبر کو سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب میں ہوگا جس کی صدارت نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کریں گے جبکہ مہمان خاص پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ہوں گے۔
30
JOURNALISTS PANEL retweeted
کوئٹہ: صحافیوں کا بیوروز بندش، برطرفیوں اور پیکا کے خلاف احتجاج independenturdu.com/node/188…
JOURNALISTS PANEL retweeted
پی ایف یو جے کی آزادئ اظہار تحریک، بلوچستان اسمبلی نے صحافیوں کے مطالبات کے حق میں متفقہ قرار داد منظور کر لی۔ صدر PFUJ کا اظہار تشکر۔
پی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام صحافیوں کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے علاوہ بی یو جے اور پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
1
94
JOURNALISTS PANEL retweeted
راجدھانی دی کہانی | وزیراں دی لڑائی نویں صوبے تے ریفرنڈم |بلاول بھٹوزرداری دا سرائیکی وسیب دا دورہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق اور آزادیِ صحافت کے تحفظ کے لیے مشترکہ قرارداد کی منظوری کو صحافیوں کی جدوجہد کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
118
JOURNALISTS PANEL retweeted
پی ایف یو جے کی بڑی کامیابی، بلوچستان اسمبلی نے صحافیوں کے حقوق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی
آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے معاشی حقوق کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تحریک کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کے لیے مشترکہ قرارداد نمبر ۱۰۴ متفقہ طور پر منظور کر لی۔
پی ایف یو جے قرارداد پیش کرنے والے درج ذیل اراکین اور ان کی سیاسی جماعتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
میر یونس عزیز زہری، قائدِ حزبِ اختلاف — جمعیت علمائے اسلام (ف)۔
انجینئر عبدالمجید بادینی، پارلیمانی سیکرٹری — جماعتِ اسلامی پاکستان۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ — نیشنل پارٹی۔
میر اسد اللہ بلوچ — بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)۔
انجینئر زمرک خان اچکزئی — عوامی نیشنل پارٹی۔
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ — حق دو تحریک بلوچستان۔
پی ایف یو جے بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے اس قرارداد کی متفقہ حمایت کرکے بلوچستان کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
JOURNALISTS PANEL retweeted
افضل بٹ صاحب سے کلب کی سیاست پر اختلاف رہتا ہے مگر ان کی ایک مستقل خوبی یہ ہے کہ وہ سیاسی اختلاف کو ذاتی اختلاف میں نہیں بدلنے دیتے، وہ گروپ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صحافیوں کے لیے آواز بھی بلند کرتے ہیں، ان کے ساتھ کھڑے بھی ہوتے ہیں اور عدالتی سماعتوں کا بھی حصہ بنتے ہیں۔
JOURNALISTS PANEL retweeted
افسوس ناک خبر۔
کوئٹہ میں پیکا کے تحت ہتکِ عزت کا مقدمہ، سینئر صحافی شاہد میتلا کی درخواستِ ضمانت مسترد
کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر ۷ سید اختر شاہ نے پیکا کے تحت درج ہتکِ عزت کے مقدمے میں اسلام آباد کے سینئر صحافی شاہد میتلا کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے جمعہ کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج ہفتے کو سنایا گیا۔ شاہد میتلا جوڈیشل ریمانڈ پر کوئٹہ جیل میں ہیں۔
میں ) افضل بٹ) بھی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہوں جہاں شاہد میتلا کے متعلق پی ایف یو جے کے سابق صدر شہزادہ ذوالفقار ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کی قیادت کے ہمراہ وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے۔
پی ایف یو جے کی بڑی کامیابی، بلوچستان اسمبلی نے صحافیوں کے حقوق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی
36
JOURNALISTS PANEL retweeted
محترم غوری صاحب اگر آپ یہ وی لاگ کرتے کہ صحافیوں کے ساتھ میدان عمل میں صرف منہاج برنا اور نثار عثمانی کی PFUJ کھڑی ہوتی ہے تو حقائق درست رہتے کیونکہ باقی تنظیمیں صرف کاغذوں پر ہیں_
ابھی آپ نے صحافیوں کی قیادت کے لیے جو بات کہی ہے وہ اس طرح نہیں جیسے آپ نے بیان کی_
JOURNALISTS PANEL retweeted
این سی سی آئی اے کوئٹہ نے اسلام آباد کی عدالت سے سینئر صحافی شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ٹیم شاہد میتلا کو فضائی راستے سے کوئٹہ لے جانے کے لیے عدالت سے روانہ ہو گئی ہے۔
JOURNALISTS PANEL retweeted
سینئر صحافی شاہد میتلا کو گزشتہ رات ایک ریسٹورنٹ سے اٹھایا گیا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ این سی سی آئی اے (NCCIA) کوئٹہ کی ٹیم نے انہیں تحویل میں لیا ہے جہاں سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی شکایت پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
اس وقت ہم اسلام آباد کی عدالت میں موجود ہیں، جہاں شاہد میتلا کو کوئٹہ منتقل کرنے کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ ہمارے وکلا عدالت میں موجود ہیں اور اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔
ہم شاہد میتلا کے قانونی حقوق کے تحفظ اور قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔




















