
پاکستان🇵🇰 سے محبت میرے خون میں شامل ہے۔ میرا سیاسی قائد میاں محمد نواز شریف ووٹ اور سپورٹ صرف میاں نواز شریف کے لئے۔ @pmln_org @MaryamNSharif
Multan, Pakistan
Joined July 2021
- Tweets31.1K
- Following2.4K
- Followers3.6K
- Likes41.9K
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
پنجاب حکومت اس قانون سازی پر داد کی مستحق ہے، لاکھوں کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جن کے مستقبل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں FIRs میں محض نامزد ہونے اور بری ہونے کے باوجود دائو پر لگے ہوئے تھے۔
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ پر پنجاب حکومت کی بہترین قانون سازی
پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ
پولیس آرڈر(ترمیمی) ایکٹ 2026 قائمہ کمیٹی لا کو موصول
پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز ایوان میں پیش
مقدمے سے بری شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ مقدمے کے ریکارڈ کے بغیر دیا جائے گا، متن
مقدمے میں بری، ڈسچارج یا مقدمہ خارج ہونے والے شہریوں کو ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے لیے پولیس کلیئرنس حاصل کرنے میں سہولت ملے گی، متن
بری ہونے کے باوجود پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ پر مقدمہ ظاہر ہونے سے ملازمت اور بیرون ملک جانے میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قانون سازی لازم، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے درخواست متعلقہ ضلع کے سربراہ پولیس افسر کو دینا ہوگی، متن
کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں درخواست گزار کو تین روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم، متن
مقدمے میں بری شہری کو متعلقہ عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی، متن
عدالتی احکامات کی تصدیق کے بعد متعلقہ شہری کو 15 روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا، متن
بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت متعلقہ فوجداری مقدمے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جائے گا، متن
عادی مجرم قرار دیے گئے شخص کی حیثیت پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ کو وجوہات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرنا ہوگا، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے انکار کے خلاف شہری کو 14 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا، متن
اپیل پر مجاز افسر متاثرہ شہری کو سماعت کا موقع دینے کے بعد 30 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، بل
پنجاب کے صوبائی پولیس افسر کو اختیار ہوگا کہ کن مقدمات کا ریکارڈ پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، ان کی درجہ بندی کرے، بل
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار اور اپیل سننے والے مجاز افسر کا تعین بھی صوبائی پولیس افسر کرے گا، متن
بریت یا مقدمہ خارج ہونے کے باوجود پولیس محکمہ متعلقہ شہری کا فوجداری ریکارڈ اپنے داخلی ریکارڈ میں محفوظ رکھنے کا پابند ہوگا، متن
بل کا مقصد شہریوں کے روزگار اور ساکھ کا تحفظ، پولیس کے داخلی ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کلیئرنس کے اجرا کا نظام واضح کرنا ہے، متن
بعد از کمیٹی رپورٹ بل ایوان سے منظور ہو گا
بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے
#Punjab #Police #CharacterCertificate
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں… ❤️
میں صوفے پر بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک موبائل پر ایک میسج آیا۔ میری 15 سالہ بیٹی حورین کا پیغام تھا:
"ابو! کیا آپ تکہ بریانی کھائیں گے؟"
میرے ہاتھ سے ریموٹ تقریباً گر گیا، کیونکہ یہ کوئی عام سوال نہیں تھا۔ یہ ہمارا طے شدہ خفیہ اشارہ تھا۔
دو سال پہلے میں نے اپنی بیٹی سے ایک وعدہ کیا تھا:
"بیٹا! زندگی میں کبھی کسی ایسی جگہ پھنس جاؤ جہاں تمہیں خوف محسوس ہو، کوئی تمہیں پریشان کرے یا تم وہاں سے نکلنے کا راستہ نہ سمجھ پاؤ، تو بس مجھے یہ میسج کر دینا۔ میں پانچ منٹ بعد تمہیں فون کروں گا، کوئی بہانہ بناؤں گا اور تمہیں لینے آ جاؤں گا۔ نہ کوئی سوال ہوگا، نہ ڈانٹ، نہ لیکچر۔ پہلے تمہیں محفوظ گھر لے کر آؤں گا، باقی بات بعد میں ہوگی۔"
دو سال میں اس نے کبھی یہ کوڈ استعمال نہیں کیا تھا، لیکن اُس رات 7:47 پر یہ پیغام آ گیا۔
میں فوراً گاڑی لے کر نکلا اور چند منٹ بعد اسے فون کیا۔
"بیٹا! دادی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے، تم فوراً باہر آؤ، میں لینے آ رہا ہوں۔"
اس نے جان بوجھ کر اونچی آواز میں جواب دیا تاکہ آس پاس موجود لوگ سن لیں:
"جی ابو! میں ابھی باہر آ رہی ہوں۔"
جب میں وہاں پہنچا تو حورین گیٹ کے باہر کھڑی تھی، لیکن اکیلی نہیں۔ اس کے ساتھ اس کی سہیلی عائشہ بھی تھی۔ اس کا چہرہ خوف سے سفید پڑا ہوا تھا اور آنکھوں میں آنسو تھے۔
دونوں خاموشی سے گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ میں نے کوئی سوال نہیں کیا، کیونکہ میں اپنا وعدہ نبھانے آیا تھا۔
کچھ دیر بعد حورین نے خاموشی توڑی:
"ابو! آج جو میسج میں نے آپ کو کیا تھا، وہ میرے لیے نہیں تھا، عائشہ کے لیے تھا۔"
اس نے بتایا کہ تقریب میں ایک عمر رسیدہ نوجوان مسلسل عائشہ کو گھور رہا تھا اور اسے پریشان کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ دو اور لڑکے بھی تھے۔ عائشہ نے منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آئے۔ انہوں نے میزبان کے گھر والوں سے بھی شکایت کی، مگر کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔
حورین نے عائشہ سے کہا کہ اپنے ابو کو فون کرے، لیکن وہ ڈر رہی تھی کہ کہیں گھر جا کر اسے ہی ڈانٹ نہ پڑ جائے۔
عائشہ کے پاس کوئی خفیہ کوڈ نہیں تھا، اس لیے حورین نے اپنے باپ سے مدد مانگی۔
یہ سن کر میرا دل بھر آیا۔
میں نے عائشہ سے پوچھا:
"بیٹا! تم گھر جانا چاہتی ہو یا آج رات ہمارے گھر رکنا چاہو گی؟"
اس نے بتایا کہ اگر وہ گھر دیر سے پہنچی تو اسے بہت ڈانٹ پڑے گی۔ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اس کی والدہ کو فون کرکے صورتحال بتائیں اور اجازت لے لیں۔ اجازت مل گئی تو ہم اسے گھر لے آئے۔
اس رات میری بیوی نے دونوں بچیوں کے لیے گرم دودھ اور سویاں بنائیں۔ عائشہ حورین کے کمرے میں سو گئی۔
لیکن میرے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کرتا رہا:
کیا ہم اپنے بچوں کو صرف خطرات سے بچنا سکھاتے ہیں، یا انہیں یہ اعتماد بھی دیتے ہیں کہ خطرے میں پڑنے پر وہ بلا خوف ہمیں مدد کے لیے پکار سکتے ہیں؟
اگلی صبح میں عائشہ کو اس کے گھر چھوڑنے گیا۔ اس کے والد دروازے پر کھڑے تھے۔ بیٹی کو دیکھتے ہی غصے سے پوچھنے لگے کہ اتنی دیر کہاں تھی اور گھر والوں کو کتنا پریشان کیا۔
میں نے ان سے کہا:
"بھائی صاحب! پہلے میری بات سن لیجیے۔"
میں نے انہیں ساری بات بتائی۔ وہ خاموش ہوگئے۔
میں نے صرف اتنا کہا:
"ہم بچوں کو یہ تو سکھاتے ہیں کہ رات دیر تک باہر نہیں رہنا، اجنبیوں سے محتاط رہنا اور کسی کے ساتھ کہیں نہیں جانا، لیکن انہیں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ اگر کبھی وہ کسی مشکل میں پھنس جائیں تو گھر واپس آنے کا راستہ ہمیشہ کھلا ہے۔ انہیں یہ خوف نہیں ہونا چاہیے کہ مدد مانگنے پر سب سے پہلے انہیں ماں باپ کی ڈانٹ پڑے گی۔"
وہ کافی دیر خاموش رہے۔ پھر اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا:
"چلو بیٹا، گھر چلتے ہیں۔"
چند دن بعد ان کا پیغام آیا:
"بھائی! آپ کی بات میرے دل کو لگ گئی۔ میں نے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خفیہ کوڈ طے کر لیا ہے۔"
میں نے پوچھا:
"کیا کوڈ رکھا ہے؟"
جواب آیا:
"بیٹی نے خود چنا ہے: ابو! آج میں آپ کے لیے کڑاہی بناؤں گی؟"
میں بے اختیار مسکرا دیا۔
دو سال تک ہمارا خفیہ کوڈ استعمال نہیں ہوا تھا، لیکن جب ہوا تو میری بیٹی کو نہیں، کسی دوسری کی بیٹی کو محفوظ گھر پہنچانے کے لیے۔
والدین کے نام ایک چھوٹی سی گزارش:
آج اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھیں اور کوئی ایسا خفیہ جملہ طے کریں جو عام گفتگو جیسا لگے۔ انہیں یقین دلائیں کہ جب بھی وہ یہ پیغام بھیجیں گے، آپ انہیں لینے پہنچیں گے۔ راستے میں کوئی سوال نہیں ہوگا، کوئی ڈانٹ نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں شرمندہ کیا جائے گا۔
یاد رکھیے، ممکن ہے کبھی آپ کا بچہ کسی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی بڑے خطرے کی وجہ سے آپ کو پکار رہا ہو۔
اپنے بچوں کو صرف اچھے اور برے کی پہچان نہ سکھائیں، انہیں یہ اعتماد بھی دیں کہ دنیا چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو جائے، ان کے والدین کا دروازہ ہمیشہ ان کے لیے کھلا ہے۔
اور ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے:
بیٹیاں صرف اپنی نہیں ہوتیں، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔ کبھی اپنی بیٹی کو ایسا اعتماد دیں کہ وہ کسی دوسری بیٹی کے لیے بھی محفوظ راستہ بن جائے۔
کیونکہ اصل تربیت صرف یہ نہیں کہ بچے ہماری بات مانیں، اصل تربیت یہ بھی ہے کہ جب انہیں دنیا سے خوف محسوس ہو تو سب سے پہلے انہیں اپنے ماں باپ یاد آئیں۔ ❤️
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
Replying to @mbilalghauri
محترم
اس معاملے میں مقدمہ کا اندراج کیا جاچکا ہے سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس کی ڈیوٹی موجود ہے دیوار کی تعمیر جاری ہے
قانون کے مطابق کاروائی جارہی ہے
@OfficialDPRPP
@rpo_faisalabad
@CMComplaintCell
@RanaSikandarH
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
کیسا انصاف ہے کہ ایک شخص یتیم بچے کو کچل دیتا ہے آپ اسکا کیس عدالت میں نہیں چلاتے اسکا بیان بھی نہیں لیتے اورسی سی ڈی کے حوالے کردیتے ہیں اور اسکے مارے جانے کی خبر آجاتی حالانکہ ہوسکتا ہے کہ یہ قتل عمد نہ ہو، لیکن ایک ملازمہ بچی کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کی بیوی شدید تشدد کرکے مار دیتی ہے تو اسکو آپ عدالت میں پیش کرتے ہیں اسکو ریمانڈ مل جاتا ہے سی سی ڈی کے حوالے نہیں کرتے؟؟؟یہ دہرا معیار کیوں ؟؟؟ ثابت ہو گیا کہ سی سی ڈی بھی عام لوگوں کو ہی مارتی کسی بڑے کو نہیں مار سکتی۔ایسے انصاف کی حمایت ہم سے تو نہیں ہوتی
ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے گھر پر ملازمہ کے قتل کا معاملہ۔
"اس کیس میں پولیس پر بہت دباؤ تھا،" وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعتراف
#ARYNews
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
Replying to @MASOODAQ149
🤭🤭🤭
شکر اے 🤭 میں تو پنڈی میں ریتا اوں 🤭🏃🏃🏃
جب ملنگ جان کی سٹوری آٸی تھی 🤭 اس سے دو ایک دن پہلے 🤭 میں نے وہاں بیٹھ کے موباٸل 🤭 چارج کیا تھا 🤣🤭 اور لڑکوں نے جھے بہت زور لگایا 🤭 کہ آٸیں کھانا کھایں 🤭 میں کیا نٸیں یار 🤭 شکر 🤭 رب نے بچایا 🤭🤣🤣🖕
hhhhh!!!
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
Replying to @MASOODAQ149 @NaureenJanjua
پھر تو نا ہی سمجھو کیونکہ نا اس نےںاس جنم میں واپس آنا ہے نا قبضہ چھٹنا ہے۔
Replying to @MASOODAQ149
ورلڈ کپ 1992 کا جیتا اور آج کل بلڈ پریشر 1993 پر ھے
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ پر پنجاب حکومت کی بہترین قانون سازی
پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ
پولیس آرڈر(ترمیمی) ایکٹ 2026 قائمہ کمیٹی لا کو موصول
پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز ایوان میں پیش
مقدمے سے بری شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ مقدمے کے ریکارڈ کے بغیر دیا جائے گا، متن
مقدمے میں بری، ڈسچارج یا مقدمہ خارج ہونے والے شہریوں کو ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے لیے پولیس کلیئرنس حاصل کرنے میں سہولت ملے گی، متن
بری ہونے کے باوجود پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ پر مقدمہ ظاہر ہونے سے ملازمت اور بیرون ملک جانے میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قانون سازی لازم، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے درخواست متعلقہ ضلع کے سربراہ پولیس افسر کو دینا ہوگی، متن
کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں درخواست گزار کو تین روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم، متن
مقدمے میں بری شہری کو متعلقہ عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی، متن
عدالتی احکامات کی تصدیق کے بعد متعلقہ شہری کو 15 روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا، متن
بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت متعلقہ فوجداری مقدمے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جائے گا، متن
عادی مجرم قرار دیے گئے شخص کی حیثیت پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ کو وجوہات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرنا ہوگا، متن
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے انکار کے خلاف شہری کو 14 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا، متن
اپیل پر مجاز افسر متاثرہ شہری کو سماعت کا موقع دینے کے بعد 30 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، بل
پنجاب کے صوبائی پولیس افسر کو اختیار ہوگا کہ کن مقدمات کا ریکارڈ پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، ان کی درجہ بندی کرے، بل
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار اور اپیل سننے والے مجاز افسر کا تعین بھی صوبائی پولیس افسر کرے گا، متن
بریت یا مقدمہ خارج ہونے کے باوجود پولیس محکمہ متعلقہ شہری کا فوجداری ریکارڈ اپنے داخلی ریکارڈ میں محفوظ رکھنے کا پابند ہوگا، متن
بل کا مقصد شہریوں کے روزگار اور ساکھ کا تحفظ، پولیس کے داخلی ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کلیئرنس کے اجرا کا نظام واضح کرنا ہے، متن
بعد از کمیٹی رپورٹ بل ایوان سے منظور ہو گا
بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے
#Punjab #Police #CharacterCertificate
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
#بریکنگ #نیوز
قصور پولیس غریب و بے یارومددگار خاتون کو انصاف دینے میں ناکام
شوہر سے خلع لینے والی خاتون کی زندگی کو خطرات لاحق
انصاف لیے پولیس پاس جاتی ہے تو تھانیدار رشوت طلب کرتا
خاتون کے ایک مدد گار کا میسیج آئی جی پنجاب @OfficialDPRPP خود پڑھیں
السلام علیکم اسرار احمد بھائی اپ ٹھیک ہو بھائی
ایک خاتون نے اپنے خاوند سے خلع لی ہے کہ وہ خاوند اس کے اوپر ظلم اور مار پیٹ کیا کرتا تھا تو وہ گزشتہ تقریبا کوئی دو مہینوں سے اس نے خلع ہوا ہے جو اس کا سابقہ خاوند ہے وہ اس کو دھمکیاں دیتا ہے اور بہت کچھ کرتا ہے ان کے ماں باپ کا جینا حرام کر کے رکھا ہوا ہے انہوں نے یہ درخواستیں بھی دی ہیں اور تھانے والے انہیں یہ کہتے ہیں کہ اپ صلح کر لیں اپ اپنا نمبر چینج کر لیں اپ اپنا گھر چینج کر لیں لیکن ان کو تحفظ نہیں دے رہے اور ان کی بات چیت سے ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ جو اس کا سابقہ ہسبینڈ ہے ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور وہ سب مل کے اس لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں اپ سے درخواست ہے کہ اپ اس معاملے کو تفصیل سے ٹویٹ میں لکھ دیں تاکہ اس لڑکی کا مسئلہ جلد سے جلد حل ہو جائے جزاک اللہ
کل اس لڑکی نے جا کے ڈی پی او قصور آفتاب صاحب سے بھی ملاقات کی ہے اس معاملے کی وجہ سے لیکن یہ لڑکی جب تھانے میں گئی ہے تو وہاں ایک شاہد نامی افیسر تھا جو کہ اس لڑکی کے چاچو سے رشوت مانگ رہا تھا کہ اپ ہمیں رشوت دے دیں تو ہم اپ کی بات سنیں گے اپ کا مسئلہ حل کروائیں گے میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ میں اس لڑکی کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا کہ پولیس کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا وغیرہ ہو لیکن اپ اس کو اگر ٹویٹ میں لکھ دیں گے تو مجھے امید ہے کہ اس لڑکی کا مسئلہ جلد سے جلد حل ہو جائے گا اپ ڈی پی او قصور کو مینشن کر سکتے ہیں اور جیسے اپ مناسب سمجھیں
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
آزاد کشمیر راولاکوٹ میں تعلیمی ادارے بند ہوۓ آج چھے ماہ ہو گے ہیں
یہ لوگ ایکشن کمیٹی والے کب سمجھیں گے کہ بارہ سیٹیں انسانی جانوں سے زیادہ عزیز نہیں ہیں ۔امن و سکون خراب کیا ہوا ان لوگوں نے👹
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
خیبرپختونخواہ کے عوام میں ایسا شعور بھی ہے۔
لیکن ان کی آواز عام عوام تک نہیں پہنچنے دی جاتی۔ تاکہ مفاد پرست اشرافیہ کی نااہلی عیاں نہ ہو سکے۔
کون چاہے گا کہ اسکی آنے والی نسلیں بھی ان مصائب کا سامنا کریں جن سے ساری ذندگی وہ نبردآزما رہا ؟
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
میں 3 سال سے وزیر تعلیم ہوں پنجاب حکومت پہ الزام تراشی کرنے والے میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس لائیں۔ میں 14 ارب روپے میں چھپنے والی کتابیں 7 ارب میں چھپوا رہا ہوں۔ 50 لاکھ میں ایک بننے والا کمرہ 13 لاکھ میں بنوا رہا ہوں۔ ملک محمد احمد خان نے کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف وزری نہیں کی وہ جمہوری آدمی اور ن لیگی ہیں۔ وہ ضرور آزادانہ گفتگو کرتے ہیں لیکن وہ محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور انکے ہر اول دستے میں شامل ہیں (رانا سکندر حیات) 🇵🇰
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
دادا سادہ پانی میں سوکھی روٹی بگھو بھگو کر کھا رہے ہیں اتنی مہنگائی بجلی پٹرول ۔ بس چھڈ گلاں دو ۔ کافی کے تو پیسے ہی نہیں بچتے ۔ جو چاچو پٹرول میں ریلیف دیتا ہے رات تک ٹریفک چالان میں ڈبل ہو کر نکل چاتی ہے 200 یونٹ کے بعد ویسے ہی پھانسی کی سزا دے دینی چاہیے ۔ رشوت کے پکے ثبوت ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں قبضہ گروپ متحرک ۔ صرف ہاف فرائی اور فل فرائی نہ کوئی میرٹ نہ انصاف ۔ بہر حال گھر میں سبزیاں اور لیموں اور گلاب لگانے کا طریقہ سیکھ لو کام اے گا
🤖 Made with AI
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
پاکستانیوں کے وہ کرتوت جن کی وجہ سے ویزے کینسل ہونا شروع ہوئے۔۔۔
اس بھائی کی بات سے میں سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔۔
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
ابھی کچھ دیر پہلے دو بندے ہمارے گاؤں والے گھر آئے جو سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پہ تھے.
اور انہوں نے اپنا نام نہیں بتایا مگر یہ کہا کہ ہم NCCIA سے ہیں.
گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور ان بندوں کی تصاویر لے سکتا. CCTV فوٹیج میں دیکھا سکتا ہے سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل ہے ایک نے چہرہ ڈھانپا ہوا تھا دوسرے کا چہرہ تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے.
انہوں نے آ کر سب سے پہلے میرے مرحوم والد کا پوچھا اور اسکے بعد دوسرے بھائی کے گھر جا کے میری فیملی کی عورتوں کو دھمکایا اور کہا کہ آپکا لڑکا جس کا نام ( من مستم) اور اصل نام عبدالله ہے وہ ٹویٹر پہ بہت اچھلتا ہے ہم اسلئے آئے ہیں کہ آپ اسکو بولیں چپ کر جائے ورنہ ہم ایسا چُپ کروائیں گے کہ وہ پھر کبھی بولے گا نہیں.
مجھے ٹویٹر پہ 8 سال ہوگئے ہیں ہم نے کبھی ریاست مخالف کوئی ایک لفظ بھی نہیں بولا.
اپ گواہ ہیں جنگ کے دنوں میں جب ایک جماعت کے لوگ افواج کے خلاف رہے تھے ہم راتوں کو جاگ جاگ کر دعائیں کر رہے تھے لکھ رہے تھے.
میری 31 سالہ زندگی میں مجھ پہ کوئی جھوٹی FIR بھی نہیں ہے نا آج تک پولیس اسٹیشن گیا ہوں نا میرا کسی بھی قسم کوئی کرئمنل ریکارڈ ہے.
میں مزدور بندہ ہوں میں اپنی جیب سے 175000 کا ٹکٹ خرید کر پاکستان آیا تھا نواز شریف کو ووٹ ڈالنے.
اسکے باوجود میری فیملی کو دھمکانا اور کہنا کہ اسے چپ کروائیں ورنہ ہم ایسا چپ کروائیں گے وہ کبھی بولے گا نہیں.
یہ ریٹرن مل رہا ہے مجھ جیسے نواز شریف کے ورکر کو جو سراسر زیادتی ہے اور بدمعاشی بھی.
میری وزیر اعلی @MaryamNSharif سے اور @NCCIAOFFICIAL @OfficialDPRPP سے اپیل ہے کہ اس دھمکیوں کا نوٹس لیا جاے اور مجھے بتایا جاے کہ مجھے اور میری فیملی کو کس غیر قانونی کام پہ یا بولنے پہ ایسی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
MASOOD QURESHI 🐅🇵🇰 retweeted
سالانہ 51 ارب کا سونا نکالنے والے لٹیروں کو اللہ نے کیسے بے نقاب کیا 🤷🏻♀️
مسلسل عوام کے ذہن میں یہی بیانیہ فٹ کرنے کی کوشش کی گئی کہ سارے معدنیات وفاق لے جا رہا ہے جبکہ اصل میں یہ خود سارے اس میں ملوث تھے۔
اسی وجہ سے سب کے بچے باہر ممالک میں پڑھ رہے ہیں اپنی ذاتی گھروں میں رہ رہے ہیں اور اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جی رہے ہیں اور خیبر پختنخواہ کی عوام سو سال پیچھے رہ گئے ہیں۔






























